Mon, 20 Feb 2017 22:23:29
ضلع اُترکنڑا کے ایس پی وسنت رائو پاٹل نے بھٹکل پولس سے وضاحتی بیان طلب کیا ہے جس میں انہوں نے پوچھا ہے کہ فوریسٹ افسران کی تحویل میں موجود شخص کا اغوا کرنے والے ملزموں میں شامل بی جے پی کے مقامی لیڈر کرشنا نائک کو بھٹکل پولس نے کیوں گرفتار نہیں کیا ،جبکہ وہ پولس افسران کی سیکوریٹی کے درمیان بھاشن دے رہے تھے۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 02:07:43
دنیا میں جو بھی کام ہوتے ہیں، اللہ کی طرف سے ہی طے ہوتے ہیں، آج 26 جوڑوں کا نکاح ، اسی کے تحت انجام پارہا ہے، ہم سب صرف ذریعہ ہیں، ان باتوں کا اظہار مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود، کے آر رمیش کمار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال100 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا انتظام کیا جائے گا۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 01:25:49
یہاں سے قریب نیدّیل مارولی نامی مقام پر ہندوجاگرن ویدیکے کے کارکنان نے اپنے ہی ایک رکن کو قتل کرڈالا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تلواروں سے لیس ایچ جے وی کے دس اراکین نے صبح ایک بجے کے قریب اپنے دو ساتھی پرتاپ(۵۲سال) اور منی کنٹاکاپیچھا کیا اور ایک مکان کے احاطے میں گھیر کران پر قاتلانہ حملہ کیا۔ جس کے نیتجے میں پرتاپ موقع پرہی ہلاک ہوگیا اور منی کنٹا زخمی ہوکر بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ جو اب اسپتال میں
View more
Mon, 20 Feb 2017 01:17:35
سپریم کورٹ کے ججس کے طور جن پانچ نئے ججوں کا تقرر ہوا ہے ان میں موڈبدری کے ایک قصبے بیلووئی سے تعلق رکھنے والے عبدالنذیر بھی شامل ہیں۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 01:09:32
سرسی کے بنواسی شہر میں کدمبا اتسوا کا آغاز ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر کنڑا ادب و ثقافت کی دنیا میں قابل ستائش خدمات انجام دینے والے دو فنکاروں کو کنڑا کے عظیم شاعر کے نام پر قائم "پمپ ایوارڈ"سے نوازا گیا۔
View more
Mon, 20 Feb 2017 00:09:30
دبئی کی حکومت نے دنیا کے سامنے حال کے زمانے میں ایک مستقبل کی سہولت پیش کرنے کاحیران کن کارنامہ انجام دیا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے اخباری بیانات پر بھروسہ کریں تو دبئی کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی(RTA)نے ورلڈ گورنمنٹ سمّٹ (World Government Summit) کے دوران ہوا میں اڑنے والی کاریں چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔جسے آٹو نومس ایئریئل وہیکل (AAV)کہاجاتا ہے ۔ اب یہ کارامسال جولائی سے فلائنگ ٹیکس
View more
Sun, 19 Feb 2017 20:51:00
یہاں سے قریب اُپیننگڈی کے نیکیلاڈی گیریج نیشنل ہائی وے 34 میں پارک کی ہوئی ایک کار کے اندر سے سنیچرکو نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے پولس کو شک ہے کہ غالباً اس نے خودکشی کی ہے, البتہ اس بات کا بھی شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس شخص کو کسی اور جگہ قتل کرکے پارک کی ہوئی اس کار میں لاکر بھی پھینکا جاسکتا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2017 18:56:28
تعلقہ کے ہلدی پورکی طرف بحر عرب میں ماہی گیری کے دوران بوٹ میں اچانک آگ لگ جانے سے بوٹ پر موجود ماہی گیروں کے جان کے لالے پڑ گئے تھے، مگر فوری طور پر قریب میں موجود دوسری بوٹ کے ماہی گیروں نے ان لوگوں کو بچالیا۔ یہ حادثہ آج اتوار صبح پیش آیا۔
View more
Sun, 19 Feb 2017 12:44:46
تمل ناڈو اسمبلی میں آج زبردست ہنگامے اور ڈی ایم کے اراکین کو ایک ساتھ باہر نکالے جانے کے درمیان وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے اپنی حکومت کی حمایت میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ اسمبلی اسپیکر پی دھنپال نے مسٹر پلانی سوامی کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy