Sun, 19 Feb 2017 11:43:15
بنگلوروشہر میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری گیارھواں ایرو انڈیا ایر شو آج اختتام پذیر ہوگیا۔ فضائی مظاہروں کو دیکھنے کیلئے آج ناظرین کا ایک جم غفیر یلہنکا ایر بیس پر امڈپڑا ،جس کی وجہ سے بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ روڈ پر ٹریفک کااژدھام رہا ،
View more
Sun, 19 Feb 2017 11:32:33
ریاستی وقف بورڈ نے ریاست بھر کے وقف اداروں کیلئے یکساں ماڈل بائیلا ترتیب دینے کی پہل کرتے ہوئے مرکزی وقف ایکٹ کے مطابق وقف بورڈ کیلئے اپنائے گئے بائیلا کو ریاست بھر میں ان تمام اوقافی اداروں پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اب تک اپنا بائیلا ترتیب نہیں دیاہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2017 11:25:18
نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے جنرل منیجر وائی ایس پرساد نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کی توسیع کا کام بڑی تیز رفتاری سے جاری ہے۔ کارواراور بھٹکل میں فلائی اوور کے ساتھ کمٹہ میں8 کیلومیٹر بائی پاس کی تعمیرکی جائے گی۔
View more
Sun, 19 Feb 2017 11:21:13
کالجوں میں مسلم لڑکیوں کے برقعہ پہن کر آنے کے خلاف لگتا ہے کہ ہندتوا وادی تنظیموں نے مسلم ماحول گرمائے رکھنے کی مہم چھیڑدی ہے۔ تازہ واقعہ سرسی کے ایم ای ایس کامرس کالج کا ہے جہاں پر برقعے کے خلاف احتجاج درج کروانے کے لئے لڑکے زعفرانی شال اوڑھ کر کالج میں حاضری دی۔
View more
Sun, 19 Feb 2017 11:17:24
ابھی مانسون کے آنے میں تین مہینوں کا عرصہ باقی ہے اور ابھی سے پینے کے پانی کی قلت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ہلیال کے قریب کالگین کوپّا اور تپّن گیری گاؤں کے لوگوں نے عام استعمال اور پینے کے پانی قلت دور کرنے کے لئے نیشنل ہائی وے پر راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sun, 19 Feb 2017 11:11:25
شمالی کینرا حلقے سے رکن پارلیمان بنے اننت کمار ہیگڈے نے بتایا ہے کہ وہ ضلع کے ۶ حلقہ ہائے پارلیمان میں سے کسی بھی حلقے سے انتخابی میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔جس کا فیصلہ پارٹی کو کرنا ہے۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 21:18:19
ریاست اُترکھنڈا کے منگلور شہر میں مسجد شاہ ولایت کے باہر چوراہے پر مجلس صدائے حق کی جانب سے مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی کی سربراہی میں ایک نیوز چینل پر چل رہے متنازع پروگرام ’’فتح کا فتویٰ‘‘ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ نیوز چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ’’فتح کا فتوی‘‘ پر پابندی عائد کی جائے اور طارق فتح کو ملک سے نکالا جائے۔
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:59:56
شوہر کے ہارٹ اٹیک سے موت ہوجانے کی خبر سن کر بیوی نے پھانسی کا پھندالگاکر خود کشی کرلی یہ واقع چنتامنی ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود ٹینک بانڈ روڈ میں گذشتہ شب پیش آیا ہے،
View more
Sat, 18 Feb 2017 12:58:04
یہاں کے تعلقہ دفتر میں آج درخواست کمیٹی کا اجلاس رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے زیر صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں زیر التواء پڑے 86عرضیوں کے معاملے کو حل کرتے ہوئے کسانوں کو112ایکڑ زمین منظور کی گئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy