Wed, 11 Jan 2017 15:08:02
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکی جانب سے پہلے بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں کرسچیانو رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیاہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 15:02:22
پاکستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب وطن واپس آرہے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر امجد بھٹی نے برسبین سے بتایا کہ سرفراز احمد کی والدہ شدید بیمار ہیں اور وہ فوری طور پر وطن واپس جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 14:59:43
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے سری لنکا کے عظیم گیند باز مرلی دھرن نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کے بہترین کپتانوں میں سے ایک بتایا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 14:56:39
رنجی ٹرافی کے فائنل میں نوآموز بلے باز پرتھوی شا کی نصف سنچری (71)کی بدولت ممبئی نے گجرات کے خلاف ابتدائی جھٹکوں باہر نکلنے میں کامیاب رہی۔17سالہ پرتھوی بدقسمت رہے کہ لنچ کے فورا بعد 71رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 14:53:35
سریش کلماڈی اورابھے سنگھ چوٹالہ کو تاحیات صدر مقرر کرنے کے لیے چوطرفہ تنقید کا سامنا کرنے کے بعد انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے )کو یہ متنازعہ فیصلہ واپس لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 12:25:52
امریکی وزارت خزانہ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے مقربین سمیت پانچ روسی شخصیات سمیت مزید سات افراد کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 12:17:58
شام میں گذشتہ 11روز سے جاری عارضی جنگ بندی ہر آنے والے لمحے زیادہ نازک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیاؤں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث نہ صرف سیز فائرخطرے میں پڑ چکی ہے بلکہ روس اور ترکی کی مساعی سے آستانہ میں ہونے والے 23جنوری کے مذاکرات بھی کھٹائی میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 12:13:12
شامی صدر بشارالاسدنے کہاہے کہ ان کی حکومت قزاقستان میں مجوزہ امن مذاکرات میں ہر چیز پر گفتگو کے لیے تیارہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حزب اختلاف کی کون نمائندگی کرے گا اور ان مذاکرات کی کوئی تاریخ بھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 12:10:44
ایران میں مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)نے فوجی اخراجات میں5فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ متنازع میزائل پروگرامات کواپ گریڈ کرنے کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy