Wed, 11 Jan 2017 11:38:55
ریاستی لیجسلیچر کا مشترکہ اجلاس 6؍ فروری کو ہوگا۔ اور سال رواں کا پہلا اجلاس 7 فروری سے 10 فروری تک چلایا جائے گا۔یہ فیصلہ آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 04:36:42
ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی طرف سے سرسی کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہاہے کہ اس طرح کی غنڈہ گردی پر کوئی خاموش نہیں رہ سکتا، بلکہ متعلقہ رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 04:24:41
سال نو کے جشن کے دوران شہر بھر میں جابجا لڑکیوں پر جنسی ہراسانی اور دست درازی کے واقعات کے دوران اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر کے ایک معروف کلب میں ایک وی آئی پی جوڑے کو بھی اسی طرح ہراساں کیا گیا اور اس جوڑے میں شامل خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 04:16:49
کرسمس اور نیو ایئر منانے کے لئے پردیس سے اپنے گھر آنے والے دو این آر آئی الگ الگ حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 04:10:51
اڈپی ضلع کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور فی الحال کوڈاگو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیندرا پرساد کی کار بیک وقت ایک سے زائد موٹر گاڑیوں سے ٹکرا گئی مگر کسی کو بھی زیادہ گہری چوٹیں نہیں آئیں۔ صرف کار ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2017 04:06:52
منگلورو کے پڈیل علاقے میں ایک جیپ اور ٹپّر ٹرک کے بیچ خطرناک ٹکر کی وجہ سے موقع پر ہی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے جیپ ڈرائیور کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی۔ یہ تصادم پڈیل ریلوے پل کے پاس پیش آیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jan 2017 15:17:57
ایم ایل اے شکنتلا شیٹی نے کہا کہ غریب، مزدوراور کسان خود اپنے پیسے حاصل کرنے کے لئے اے ٹی ایم کے باہر قطاروں میں اس طرح کھڑے رہنے کی شرمناک صورتحال پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی۔ ہندوستانیوں کی یہ حالت نریندر مودی کی حکومت میں ہوئی ہے۔
View more
Tue, 10 Jan 2017 15:08:40
سوشیل میڈیا پر فحش مسیج روانہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وویک شیٹی نامی نوجوان پر گھر میں گھس کر حملہ کرنے کے لئے بیلگاوی کے ایک بی جے پی ایم ایل اے راجو کاگے اور اس کے بھائی، بیٹی، ڈرائیور اوردیگر ساتھیوں سمیت13افراد پر کیس درج کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jan 2017 12:43:46
وقف زمین اللہ کی مقدس امانت ہے اگر ایک بار کوئی واقف کسی ادارہ یا زمین کو اللہ کے نام وقف کرتا ہے تو وہ زمین اللہ کی ملکیت میں شمار کی جاتی ہے اسلئے ہمارا یہ ملی فریضہ ہے کہ ہم اس کی پوری ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ اس کی حفاظت اور محافظت کریں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy