Sat, 24 Dec 2016 02:15:43
جمعہ کی صبح کو اغوا کئے گئے ڈومیسٹک طیارے کا ڈرامہ اُسی دن ختم ہوگیا، مالٹا کے وزیر اعظم جوزف موسکاٹ نے بتایا کہ لیبیا کے طیارے کو اغوا کرنے والے لوگوں نے جمعہ کی شام کو طیارے کو چھوڑ دیا اور تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی رہائی کے بعد حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دئے. اس سے پہلے اغوا کاروں نے اپنے پاس دستی بم ہونے کا دعوی کیا تھا.
View more
Sat, 24 Dec 2016 01:32:32
سماجی ترقیاتی انڈیکس پر دیگر کمیونٹیوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے پچھڑجانے کے پیش نظر نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘نعرے کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہے،تو اقلیتی کمیونٹی کو دوسری کمیونٹی کے برابر لانا ہوگا۔
View more
Sat, 24 Dec 2016 01:26:19
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ’اچھے دن‘لانے کا وعدہ کرنے والے لوگ اپنی ڈھائی سال کی مدت میں کتنے اچھے دن لائے ہیں،اس عوام بینکوں اور اے ٹی ایم کی لائن میں لگ کر اچھی طرح دیکھ رہی ہے۔اس سے پید اہوا عوامی غم وغصہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ نوٹ بند ی کرنے والے لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ’سائیکل‘کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے
View more
Sat, 24 Dec 2016 01:19:06
اتراکھنڈ کے الموڑا میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہاکہ نوٹ بند ی سے غریب لوگوں پر زبردست چوٹ پڑی ہے۔نوٹ بند ی کی وجہ سے 100سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں، انہیں لوک سبھا میں یاد کرنا چاہیے تھا۔راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے جو سوال وزیر اعظم سے پوچھا تھا، اس کا انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔
View more
Sat, 24 Dec 2016 01:13:56
راجستھان گوجر ریزویشن سنگھرش کمیٹی نے گوجروں کو خاص طورپر پچھڑے زمرے کے مسئلے کو لے کر راجستھان حکومت کو ان کی درخواست پر 15جنوری تک کا وقت دیا ہے۔اس درمیان کمیٹی اپنے مطالبات کو لے کر عوامی بیداری مہم چلائے گی۔
View more
Sat, 24 Dec 2016 01:08:03
الیکشن کمیشن نے آج انتخابات کے دوران کئے گئے اخراجات کی معلومات نہ دینے پر 2012میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات لڑنے والے 25امیدواروں پر اگلے تین سال کیلئے پابندی لگا دی۔اسسٹنٹ الیکشن افسر رنجیت سروج نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری انج جے پریا کے حکم کے مطابق مظفرنگر کے 6امیدواروں سمیت 25امیدواروں پر تین سال کیلئے لوک سبھااوراسمبلی انتخابات لڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان امیدواروں
View more
Sat, 24 Dec 2016 00:29:04
شہر کے لینڈ ایکویزیشن آفیسر بھیما نائک جس کو اس کے ڈرائیور رمیش گوڈا کی خود کشی کے کیس میں گرفتار کیاگیا ہے، اس کی پولیس تحویل میں 4 جنوری تک کی توسیع کی گئی ہے۔آج ملزم بھیما نائک کو منڈیا کی جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیاگیا۔
View more
Sat, 24 Dec 2016 00:22:14
اعلیٰ تعلیم کیلئے مختلف کورسوں میں داخلوں کیلئے قومی اہلیتی امتحان نیٹ امسال 17 مئی 2017کو کرایا جاسکتا ہے۔ مرکزی ایگزامنیشن بورڈ کی طرف سے کروائے جانے والے امتحان کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 جنوری مقرر کرنے کی توقع ہے
View more
Sat, 24 Dec 2016 00:05:43
اغوا اور پھروتی کی وصولی کے الزامات میں خود کشی کرنے والے چکمگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کے کیس میں گرفتار کلیدی ملزم کھانڈیا پروین کو ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری وکیلوں کی طرف سے اس استدلال کے باوجود کہ اس کے خلاف اور بھی بہت سارے مقدمات ہیں،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy