Sat, 08 Oct 2016 10:39:26
سابق وزیر اعظم اور جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے کاویری آبی تنازعہ کو جلد ازجلد سلجھانے پر زور دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 10:37:31
محکمۂ ٹرانسپورٹ کی نئی انٹرنیٹ ویب سائٹ اور گاڑیوں کی فیس ادا کرنے کیلئے نیا ای پیمنٹ نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ آج شہر کے شانتی نگر بس اسٹانڈمیں واقع کے ایس آر ٹی سی دفتر میں وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے اس سہولت کا افتتاح کیا۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 10:34:38
سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں اور نائب چیرمینوں کے عہدے کے دعو یداروں کیلئے کانگریس قیادت کی طرف سے یہ خوشخبری ملی ہے کہ دسہرہ تہوار کے فوراً بعد ان کے تقررات کردئے جائیں گے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 10:25:12
حال ہی میں امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے ایک مزعومہ دہشت گردی قانون جاسٹا کے خلاف صدر باراک اوباما کا ویٹو دیوار پردے مارا تو اس پرپوری دنیا میں تنقید اور مخالفت کی غیرمعمولی لہر اٹھی ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 01:39:01
ریاست کے تمام ضلعی مراکز میں محکمہ آیوش کے تحت کرناٹکا ہیلتھ ریفارمس پراجکٹ کے ذریعہ ہائی ٹیک آیوروید اسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 01:32:28
کاویری طاس میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آج ریاست پہنچنے والی ماہرین کی ٹیم نے کاویری طاس کے مختلف آبی ذخائر کا معائنہ کیااور یہاں پانی کی مقدار کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس ٹیم کو محکمہئ آبی وسائل کے افسران اور مقامی کسانوں نے آبی ذخائر میں پانی اور کاشتکاری کو ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 00:50:22
کاروار سے 45کلومیٹر کی دوری پربحر عرب سمندر میں ماہی گیری کررہی ملپے کے رجسٹریشن والی بوٹ میں آگ لگ گئی۔ مگر ایک دوسری کشتی پر موجود ماہی گیروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جلتی ہوئی کشتی سے 7ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 00:30:26
بے نامی املاک اور اپنے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے الزامات کے پیش نظرلوک آیوکتہ عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی سی ٹی روی کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کو تحقیقات کا حکم دیاہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 00:16:43
آر این ایس ودیا نکیتن مرڈیشور کے پرائمری اور ہائی اسکول کے طلباء نے حال ہی میں منعقد ہونے والے مرڈیشور سرکل اوربھٹکل تعلقہ سطح پرتبھا کارنجی مقابلوں میں شاندار کامیابیاں درج کی ہے۔اور کچھ نے ضلع سطح تک پہنچ کر انعامات حاصل کیے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy