Thu, 06 Oct 2016 11:25:38
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق دنیامیں کسی بھی جمہوری ملک سے زیادہ محفوظ اور مضبوط ہیں۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 02:32:09
انا ڈی ایم کے نے آج کاویری آبی انتظام بورڈ کا قیام کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کرنے کے لیے مرکز اور کرناٹک حکومت پر نشانہ سادھا۔بورڈ کے قیام کے سلسلے میں عدالت عظمی میں این ڈی اے کی قیادت والی مرکزی حکومت کے رخ کے خلاف تمل ناڈو میں متعدد مقامات پر احتجاج ہوئے اور ایک کسان تنظیم نے یہاں اس مسئلے پر غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کردی۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 02:16:42
سرکاری کاٹیج ہاسپٹل کے منتظم کے طور پر ذمہ داریاں انجام دینے والے ای این ٹی سرجن ڈاکٹر ستیش نے اسپتال منتظم کے اس عہدے سے اپنا استعفیٰ ضلع ہیلتھ افیسر کو روانہ کر دیا ہے۔ بھٹکل تعلقہ پنچایت کی میٹنگ میں جب یہ مسئلہ زیر بحث آیا تو گرماگرم بحث کے بعد طے پایا کہ اسپتال کی ہیتھ کمیٹی کے صدر رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے علم میں لاکر اسے حل کرنے کا راستہ نکالا جائے۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 02:12:15
ضلع شمالی کینرا میں تغذیہ کی کمی کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 9950بتائی جاتی ہے۔ لیکن اس میں سب سے زیادہ تعدادضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے کے علاقے میں ہی ہونے کی جانکاری ملی ہے۔گزشتہ تین برسوں میں اس علاقے میں غذائی قلت کے ساتھ نشو ونما پانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور یہ مسئلہ ایک تشویشناک صورتحال بن کر سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 02:05:07
آج کل ضلع شمالی کینرا کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقے کے گاؤں اور قصبوں میں جاکرگرام پنچایت سطح پر وہاں کے عوام کے مسائل سننے اور راحت دلانے کی مہم میں جٹ گئے ہیں تاکہ ان کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہوجائے۔اس سے لگتا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں دیہی علاقوں کے ووٹرس جو بڑا کردار ادا کرنے والے ہیں اس کا احساس کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:59:30
اڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنرجگدیش نے کنداپور بلدیہ اوردیگر ادروں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا معائنہ کیا۔سماج کلیان محکمہ کے تحت چلنے والے طلبا کے ہاسٹل کے لئے جو جگہ تجویز کی گئی تھی اس مقام پر پہنچ کر ڈی سی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:55:29
نیشنل کیڈٹ کارپس(این سی سی) کا نیشنل لیول کیمپ6اکتوبر سے 17اکتوبر تک کاروار میں منعقد ہوگا۔جس کے دوران کیڈیٹس کے درمیان مختلف مقابلے ہونگے۔ انہیں جنگی جہازوں کی بنیادی معلومات سے آراستہ کرنے کے لئے ان جہازوں کی سیر کرائی جائے گی۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:51:48
برہماور میں موجود روُڈسیٹ ادارے کی طرف سے ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی،ہر طرح کے ڈی ٹی ایچ، ڈی وی ڈی اور گھریلو الیکٹرک اشیا ء کی مرمت کی تربیت پانے اور اسے پیشہ بنانے کے خواہشمند وں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:47:37
ضلع قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری اور سول جج نے درخواست کی ہے کہ ضلع کے عوام انہیں درپیش سنگین مسائل کی معلومات فراہم کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy