Thu, 25 Aug 2016 15:31:29
شام میں حزب مخالف کے باغیوں کے تعاون سے ترک ٹینک سرحد پار کر کے شمالی شام میں داخل ہو گئے اور 2014ء سے شدت پسند گروپ داعش کے زیر تسلط علاقے جرابلس پر قبضہ بحال کروا لیا۔سلطان مراد باغی گروپ کے کمانڈر احمد عثمان نے اعلان کیا کہ جرابلس کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:27:56
شمالی شام کے سرحدی شہر جرابلس اور اُس کے آس پاس کے علاقوں سے شدت پسند ملیشیا اسلامک اسٹیٹ کو نکال باہر کرنے کے لیے ترکی کی طرف سے شروع کیا گیا فوجی آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کم از کم دَس مزید ترک ٹینک سرحد پار کر کے شمالی شام میں داخل ہو گئے ہیں،
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:25:20
ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے اور دونوں مسلمان برادر ملک دوطرفہ تعلقات کو دوستانہ بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت کو محسوس بھی کررہے ہیں۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:13:01
رواں سال 12جنوری کو ایران کے سیاحتی شہر مشہد میں بلوائیوں کے ایک بے قابو ھجوم نے سعودی عرب کے قونصل خانے پر دھاوا بول دیا۔ قونصل خانے کو آگ لگادی، توڑپھوڑ کی اور سفارتی عملے کو زدو کوب کیا۔ اس واقعے نے پوری عرب دنیا میں غم وغصے کی ایک لہر دوڑادی۔ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک نے ایرانی بلوائیوں کی کارروائیوں کے رد عمل میں تہران سے سفارتی تعلقات ختم کرلیے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:08:54
اقوام متحدہ اور جوہری ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ داعش دونوں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں ملوث ہیں۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:04:43
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز جدہ کے قصرِ سلام میں اپنے دفتر میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل ایک امریکی وفد سے ملاقات کی۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 15:02:48
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قطیف میں مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والا خودکش بم بار مملکت میں مقیم پاکستانی تھا اور سکیورٹی فورسز نے دھماکا کرنے سے قبل ہی اس پر قابو پا لیا تھا۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 14:56:39
سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان کے قریب سعودی فورسز کی کارروائی میں یمن کے حوثی باغی گروپ اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے دسیوں جنگ جو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 14:50:56
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گذشتہ روز جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں علاقائی مسائل بالخصوص یمن اور عراق کے بحرانوں کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy