Wed, 24 Aug 2016 16:40:43
وسطی اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.2کی شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم اور کم از کم 37افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متعدد لوگ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 16:37:14
امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز ملک کی جنوب مشرقی ریاست، لوزیانہ کا پہلا دورہ کیا جہاں تاریخ کی شدید سیلابی صورت حال کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی حصے میں تباہی آئی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 16:35:06
گذشتہ ہفتے ماسکو میں روسی پولیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے؛ جس سے اس دہشت گرد گروپ کی جانب سے روسی دارالحکومت کو ہدف بنانے کی منصوبہ سازی کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 16:32:30
امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب انقرہ تہران اور ماسکو تک رسائی کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ترکی شام میں داعش اور شام کی کرد فورسز کو ہدف بنا کر بمباری کر رہا ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 16:29:54
شمالی کوریا نے بدھ کی صبح کو اپنے شمالی ساحل کے قریب سے ایک آبدوز سے ایک بیلسٹک میزئل کا تجربہ کیا ہے۔علاقائی رہنماؤں اور امریکہ نے اس تجربے کی مذمت کی ہے جب کہ جاپان نے اسے ناقابل معافی اقدام قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 16:27:51
ترکی نے شام کے سرحدی شہر جرابلس کے بالمقابل واقع اپنے ایک قصبے کے مکینوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے۔پولیس نے ترکی کے قصبے قراقمیس کے مکینوں کو لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے جان ومال کے تحفظ کے پیش نظر قصبے کو خالی کردیں۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 15:33:50
شامی فوج اور کرد جنگجوؤں نے شمال مشرقی شہر الحسکہ میں ایک ہفتیکی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ایک کرد عہدے دار نے صحافیوں کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ''سمجھوتے میں شہر میں جنگ بندی اور تمام مسلح فورسز کا انخلاء کا شامل ہے''۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 15:31:47
ایران کے ایک سینیر عسکری عہدیدار نے کہا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب میں روسی فوج کے جنگی طیاروں نے مداخلت ہماری درخواست پر کی تھی جب صدر بشار الاسد اور ان کی وفادار فوج کو زمینی کارروائی کے دوران باغیوں سے لڑائی کے دوران مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View more
Wed, 24 Aug 2016 15:29:48
سعودی سکیورٹی حکام نے منگل کی شام قطیف کے گاؤں ام الحمام کی ایک مسجد پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔چینل نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز ابھی تک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں جب کہ جائے مقام کو گھیرے میں لے لیا گیا۔توقع ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کارروائی کے حوالے سے بیان جاری کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy