Thu, 18 Aug 2016 22:58:20
شہر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کشمیر میں موجودہ حالات کے مطابق منعقدہ پروگرام کے دوران ہندوستانی فوج کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے اشرار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے متعلق اے آئی سی سی جنرل سکریٹر ی ڈگ وجئے سنگھ کی ہدایت ایک تنازعہ بن چکی ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 22:42:38
ریاستی بی جے پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا اور ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے درمیان اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ ریاست میں بی جے پی تقریباً پھوٹ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ یڈیورپا نے ایشورپا کو یہ سخت ہدایت دی تھی کہ کسی بھی حال میں وہ سنگولی راینا برگیڈ کی میٹنگ نہ کریں اور ایسا کوئی ادارہ قائم نہ کریں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 22:10:17
دبئی میں بی ایم جے ڈی کی طرف سے انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سکریٹری کے اچانک انتقال پر تعزیتی اجلاس کل رات بی ایم جے ڈی آفس میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس کا آغاز مولوی عبدالحئی ائیکری کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد دیگر ممبران نے تاثرات پیش کئے۔ جس میں سابق صدر جناب عبدالقادر باشاہ رکن الدین نے اپنے کلمات میں کہا کہ مرحوم ایک مخلص خادم اور خاموش خادم بن کر رہیں ان کو مولانا ابوالحسن ندوی سے گہرا تعلق ت
View more
Thu, 18 Aug 2016 21:34:55
راہ چلتی خاتون کو بس چھوجانے کا الزام عائد کرتےہوئے سرکاری بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کی واردات جمعرات دوپہر کو بھٹکل بس اسٹائنڈ پر پیش آئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی شناخت موڈ بھٹکل کے رہنے والے آنند جٹا دیواڑیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس دیگر ملزموں کی تلاش میں ہے
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:10:55
چین نے دنیا کا پہلا سیٹ لائٹ مدار میں روانہ کیا ہے، جس میں ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے مواصلات کو زمین کی جانب بھیجا جا سکے گا، جس کے لیے اُسے توقع ہے کہ یہ ہیکنگ سے محفوظ ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:09:37
تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے متعدد سیاحتی مقامات پر بم دھماکے کرنے والے درجنوں مشتبہ افراد کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ افراد اب فوج کی حراست میں ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:06:54
شام کی اپوزیشن کے سرگرم کارکنوں نے ایک بچے کی انتہائی دردناک ویڈیو جاری کی ہے، جسے شام کے شہر حلب میں بمباری کے بعد ایک عمارت کے ملبے سے نکالا گیا۔اومران داکنیش نامی یہ بچہ ایک ایمبولنس میں نارنجی رنگ کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:04:15
روس نے شام میں فضائی بمباری کے لیے پہلی بار ایران کا ایک فضائی اڈا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جہاں سے حلب سمیت کئی صوبوں پر بمباری کی گئی ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:01:43
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں دنیا بھر میں ہر روز صرف انگریزی زبان میں تقریباً سات ہزار اسلام دشمن ٹویٹس بھیجی گئیں۔اس کے مقابلے پر اپریل میں ڈھائی ہزار ایسی ٹویٹس کی گئی تھیں، تاہم فرانسیسی شہر نیس میں حملے اور ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ان میں تیزی آ گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy