Thu, 18 Aug 2016 16:49:07
یمن کی سرکاری فوج نے ابین گورنری اور اس کے متصل کئی دوسرے شہروں اور دیہات میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:46:27
ایران کے ایک اعلیٰ قانون ساز نے تصدیق کی ہے کہ روس شام میں حملوں کے لیے ایک ایرانی فوجی اڈا استعمال کر رہا ہے۔ اس سے قبل ماسکو کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کے طیاروں نے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی فوجی اڈے کا دوبارہ استعمال کیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:44:56
شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑتے ہوئے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک اور کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ مگر مقتول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تعلق لبنان کے اس علاقے سے ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:42:50
ترکی میں گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح ترک پولیس نے سو سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد اس ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:40:45
امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والی دو مرکزی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو انٹیلی جنس بریفنگ کے سلسلے میں ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار اور متنازعہ بیانات کی شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلی بریفنگ دی گئی ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:38:00
سعودی عرب کی وزارت امور حج وعمرہ نے دوسرے ملکوں سے آنے والے ایرانی عازمین حج کے لیے 10حج ٹور آپریٹرز فرموں کو خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:35:54
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمنی فریقین سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں پرتشدد واقعات فوری طور پر روک دیں۔ بان کی مون کی جانب سے یہ بیان عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:33:23
بین الاقوامی کمپنی ’’گولڈ جم‘‘نے بدھ کے روز مصر میں اپنی ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سوشل میڈیا پر خواتین کے حوالے سے ایک توہین آمیز اشتہار نشر ہونے کے بعد کیا گیا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:30:30
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘نے دعوٰی کیا ہے کہ شام کی جیلوں میں منظم تشدد کے سبب 17ہزار قیدی ہلاک ہوئے۔یہ دعوٰی تنظیم نے حال ہی میں جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے.
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy