Sat, 20 Aug 2016 12:26:22
امریکہ کی اولمپک کمیٹی نے اپنے چار تیراکوں کی جانب سے کی جانے والی غلط بیانی پر معافی مانگی ہے کہ انھیں برازیل کے شہرریو ڈی جنیور میں گن پوائنٹ پر لوٹا گیا تھا۔جمعے کو برازیل میں پولیس کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنے والے دو امریکی تیراک گونر بنٹز اور جیک کونگر ریو ڈی جنیرو سے روانہ ہوئے۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 12:17:54
حکومت ہر گھر کوتعلیم عام کرنے کے لئے بیشمار اسکیمیں جاری کررہی ہے دیہی علاقوں کے طلبہ ان اسکیموں سے مکمل فائدہ اُٹھا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرکہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے تمہاری کوشش ضرور کامیاب ہوگی اگر طلبہ کسی بھی میدان میں کوشش نہیں کرے تو ہر میدان میں ناکام ہی رہنگے اسلئے سب سے پہلے طلبہ عمدہ علم حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کرنا چاہئے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 12:09:43
ریاستی وقف بورڈ کی میعاد کے پورا ہوتے ہی آج ریاستی حکومت نے سینئر آئی اے ایس آفیسر اور محکمۂ اقلیتی بہبود وپسماندہ طبقات کے سکریٹری محمد محسن کو ریاستی وقف بورڈ کا اڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 12:04:20
ریاستی وقف بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر محمد یوسف کی میعاد آج وقف بورڈ کی موجودہ میعاد کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ بحیثیت وقف بورڈ چیرمین آج اپنی آخری پریس کانفرنس میں انہوں نے پچھلے دو سال تین ماہ کے دوران ریاست میں تحفظ اوقاف پر ترقی کیلئے ان کی طرف سے کی گئی کوششوں میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 11:58:10
ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے آج ہبلی دھارواڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ یہاں کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور یہاں کی زبوں حالی پر افسوس کا اظہار کیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 03:09:29
مورخہ 18 اگست بروز جمعرات ٹھیک 11:30 بجے مرزان علاقےمیں لب شاہراہ ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ،جسمیں بالخصوص کمٹہ،ہوناور ، منکی، مرڈیشور ، بھٹکل اسمیت ضلع کاروار کے مختلف مقامات کے علمائے کرام اور ذمہ داران مدعو تھے - ماقبل سنگ بنیاد " مساجد اور اتحاد ملت " کے سلگتے موضوع پرعلماء وذمہ داران نے درد آگیں اورفکر بھری گفتگوئیں کیں
View more
Sat, 20 Aug 2016 03:04:35
شہر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے دفتر میں آج زبردستی گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طلبہ یونٹ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے چار طلبہ پولس کی کارروائی میں زخمی ہو گئے جبکہ تمام 40 طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 00:07:25
ریو اولمپکس کے تاریخی میچ میں زوردار ٹکر دینے کے بعد ہندوستان کی پی وی سندھو اپنا گولڈ میڈل میچ ہار گئی البتہ وہ ہندوستان کو نقرئی کا تمغہ دلانے میں کامیاب رہی۔.
View more
Thu, 18 Aug 2016 23:34:35
ریاست کے ہر شہری کو بہترین بس سہولیات کی فراہمی کے تئیں حکومت کی پابندی کا اعادہ کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ریاست کے ہر دیہات میں بس خدمات شروع کرنے کیلئے حکومت پوری طرح تیار ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy