ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    اے ایم یو کے ’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرنس نے گاؤں میں صفائی مہم چلائی

    اے ایم یو کے ’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرنس نے گاؤں میں صفائی مہم چلائی

    Sat, 04 Aug 2018 01:39:31 
    ’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اِنٹرنس نے جواں بلاک کے مرزا پور گاؤں میں صفائی مہم چلائی، جس میں مقامی پرائمری اسکول اور جونیئر ہائی اسکول کے طلبہ طالبات نے بھی شرکت کی۔ طلبہ نے اسکول احاطہ اور کمروں کی صفائی کی۔ گاؤں کے متعدد لوگوں نے بھی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی میں جوش و خروش سے حصہ لیا
    اختلاف کی گنجائش ختم ہونے سے جمہوریت خطرے میں، یشونت سنہا نے اپوزیشن سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن بل کی سخت مخالفت کامطالبہ کیا

    اختلاف کی گنجائش ختم ہونے سے جمہوریت خطرے میں، یشونت سنہا نے اپوزیشن سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن بل کی سخت مخالفت کامطالبہ کیا

    Sat, 04 Aug 2018 01:30:43 
    مودی حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے والے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہانے کہاکہ آج کل اختلاف کے لیے گنجائش کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ حکومت کو کسی طرح کی مزاحمت قابل قبول نہیں ہے اور اس سے جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی
    غیر قانونی تارکین وطن ملک میں خوفناک صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں 

    غیر قانونی تارکین وطن ملک میں خوفناک صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں 

    Thu, 02 Aug 2018 02:15:06 
    جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج دعوی کیا کہ روہنگیا اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی موجودگی ملک میں خوفناک صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔ پارٹی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ان لوگوں کو واپس بھیجنے میں ہچکچا رہی ہے۔ ساتھ ہی ریاست سے انہیں فورا نکال کرنے کی بھی مانگ کی۔ مذکورہ پارٹی نے آج یہاں مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو ریاست سے بغیر دیر کئے واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے
    انسانی اسمگلنگ: 39 نیپالی لڑکیوں کو دہلی کے ایک ہوٹل سے بازیاب کر ایا گیا 

    انسانی اسمگلنگ: 39 نیپالی لڑکیوں کو دہلی کے ایک ہوٹل سے بازیاب کر ایا گیا 

    Thu, 02 Aug 2018 02:12:57 
    دہلی خواتین کمیشن اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل سے آج صبح کم از کم 39 نیپالی لڑکیوں کو آزاد کرایا۔خواتین کمیشن کے مطابق انسانی اسمگلنگ مخالف مہم دیر رات ایک بجے سے شروع ہوکر صبح چھ بجے تک چلی۔خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ٹوئٹر پر اس مہم کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کمیشن کو خفیہ اطلاع ملی اور پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل سے 39 نیپالی لڑکیوں کو چھڑایا گیا
    لوک سبھا میں کرن کھیر اور پپو یادو میں نو ک جھونک

    لوک سبھا میں کرن کھیر اور پپو یادو میں نو ک جھونک

    Thu, 02 Aug 2018 02:07:21 
    لوک سبھا میں کمرشل عدالتوں سے متعلق بل پر بحث کے دوران بی جے پی کی کرن کھیر اور آر جے ڈی سے نکالے گئے راجیش رنجن عرف پپو یادو کے درمیان نوک جھونک ہوگئی ۔ کھیر کی نوک جھونک پر یادو نے کہا کہ وہ چھٹی بار پارلیمنٹ بنے ہیں اور عوام کے موضوع کو اٹھا رہے ہیں۔ بل پر بحث کے دوران جب یادو اپنی بات رکھ رہے تھے تب کرن کھیر نے کچھ کہا ۔ اس کی یادو نے مخالفت کی
    میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں: ممتا

    میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں: ممتا

    Thu, 02 Aug 2018 02:04:11 
    ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں اور وزارت عظمی کے عہدے کے لیے امیدوار تمام اپوزیشن پارٹیاں مل کر چنیں گی۔بنرجی اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے دہلی دورہ کے دوسرے دن کانگریس، ٹی ڈی پی، وائی ایس آر (کانگریس)، ڈی ایم، آر جے ڈی اور جنتا دل (ایس) سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں ک
    بی جے پی نے سادھا مایاوتی پر نشانہ،مفاد پرستانہ اتحاد قائم کرنے کے منھ سے غربیوں کے مفاد مضحکہ خیز: پانڈے

    بی جے پی نے سادھا مایاوتی پر نشانہ،مفاد پرستانہ اتحاد قائم کرنے کے منھ سے غربیوں کے مفاد مضحکہ خیز: پانڈے

    Thu, 02 Aug 2018 01:58:14 
    بی جے پی کی اترپردیش یونٹ کے صدر مہندر ناتھ پانڈے نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر محض اپنے خاندان کی فکر میں مصروف ہو کر مفاد پرستانہ اتحاد کا تانا بانا بننے والے لوگوں کے منہ سے غریبوں کی فکر مضحکہ خیز لگتی ہے
    سوچھ بھارت ابھیان کے لیے بجٹ سے الگ 15000کروڑ منظور

    سوچھ بھارت ابھیان کے لیے بجٹ سے الگ 15000کروڑ منظور

    Thu, 02 Aug 2018 01:56:02 
    حکومت نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت گاؤں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے رواں مالی سال میں بجٹ سے الگ15000کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہونے والی میٹنگ میں اس سلسلے کی کی تجویز کو منظوری دے دی گئی
    سوشل میڈیا کو غلط معلومات دینے کی آزادی نہیں:روی شنکرپرساد

    سوشل میڈیا کو غلط معلومات دینے کی آزادی نہیں:روی شنکرپرساد

    Thu, 02 Aug 2018 01:51:38 
    حکومت نے آج لوک سبھا میں کہا کہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات دینے کی آزادی نہیں ہے اور اسے دہشت گردی جیسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والا پلیٹ فارم نہیں بننے دیا جا سکتا۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اطلاعات وٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرسادنے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی سوشل میڈیاکو گمراہ کرنے، غلط فہمی پھیلانے اور غلط معلومات دینے والے پلیٹ فارم کے طو