Tue, 04 Apr 2017 01:10:15
کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جاتے ہی اپنے لہجہمیں تبدیلی لاتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا نے ریاست کی سدرامیا حکومت کو بے سمت اور بے مقصد قرار دیا ہے۔ آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ ان کا اور بی سرینواس پرساد کا شمار خود دار سیاستدانوں میں کیا جاتا ہے، وہ چاہے جس پارٹی میں بھی رہیں اپنی خودداری کو ٹھیس برداشت نہیں کریں گے۔ کانگریس نے ان کے سا
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:04:21
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپااور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کو سب سے بڑے جھوٹے قرار دیا ہے۔ آج صبح گنڈل پیٹ تعلقہ کے چکاٹی دیہات میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ایشورپا کے پاس دماغ ہی نہیں ہے، اسی لئے یہ ووٹروں کے سامنے بھی بیہودہ الزمات لگانے سے باز نہیں آتے یڈیورپا اور ایشورپا کے جھوٹ کی کوئی انتہا نہیں ہے۔بارہا اس کا ثبوت سامنے آچکا
View more
Tue, 04 Apr 2017 00:55:17
ریاستی وزیر شہری ترقیات و حج جناب روشن بیگ نے اطلاع دی ہے کہحج کمیٹی آف انڈیا نے امسال سفر حج کیلئے منتخب عازمین حج کو پیشگی رقم کی ادائیگی کیلئے مہلت میں توسیع کی ہے۔ اب 13اپریل تک یہ رقم اداکی جاسکتی ہے۔منتخب عازمین کو چاہئے کہ وہ اڈوانس رقم 81 ہزار روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 32175020010 میں ”فی ٹائپ 25“ کے ذریعہ یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 پر 5 اپریل سے
View more
Mon, 03 Apr 2017 01:12:39
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج کہاکہ ملک کسی بھی تشدد کے خلاف متحد ہے اور مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔نامہ نگاروں نے جب ان سے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی طرف سے کئے جا رہے تشدد کے بارے میں پوچھا،تو انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پورا ملک متحد ہے،مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ دہشت گردی اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔وزیر داخلہ نے کہا
View more
Mon, 03 Apr 2017 01:06:53
ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف)کی قیمت میں تقریبا پانچ فیصد کی کمی کی گئی ہے جبکہ سبسڈی والی رسوئی گیس (ایل پی جی)کی قیمت 5.57روپے فی سلنڈر بڑھادی گئی ہے۔اسی طرح بغیر سبسڈیوالی رسوئی گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں بھی 14.50روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔تیل کمپنیوں نے بین الاقوامی رخ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔ہوائی جہاز کے ایندھن(ای ٹی ایف) کی قیمت 5.1فیصد یا 2811.38روپے فی کلولیٹر کم کرکے 51428روپ
View more
Mon, 03 Apr 2017 01:04:00
اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو آئے 14دن بیت چکے ہیں اور اب تک اس کی پہلی کابینہ میٹنگ نہیں ہوئی ہے، لیکن اب یوگی کابینہ کی پہلی میٹنگ 4/اپریل کو شام 5بجے ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ابھی سب کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ اس کابینہ میٹنگ میں یوگی کابینہ کون سے بڑے فیصلے کرتی ہے؟مانا جا رہا ہے کہ اس کابینہ میں یوپی کے کسانوں کی قرض
View more
Mon, 03 Apr 2017 00:59:15
یوپی اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد کانگریس میں راہل گاندھی کے ساتھ ہی ایک اور نام نشانے پر آیاتھا، وہ تھا کانگریس کے انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور یعنی پی کے کا۔نتائج کے دن ہی یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری امیش پنڈت نے میڈیا سے کہاتھا کہ شکست کے ذمہ دار راہل کے ساتھ ساتھ ان کے حکمت عملی ساز پی کے بھی ہیں، جنہوں نے حکومت مخالف لہر جھیل رہی ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا، چونکہ پی کے راہل کی پس
View more
Mon, 03 Apr 2017 00:46:36
ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل اور ڈپٹی گورنر کی تنخواہ میں تقریبا تین گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔اب آربی آئی گورنر کو ہر ماہ 2.5لاکھ روپے کی بیسک تنخواہ ملتی ہے، وہیں ڈپٹی گورنر کو 2.25لاکھ روپے کی بیسک تنخواہ ملا کرے گی۔غورطلب ہے کہ ابھی تک گورنر کی بیسک تنخواہ 90000ہزار اور ڈپٹی گورنر کی بیسک تنخواہ 80000روپے تھی، جس میں یکم جنوری 2016سے ترمیم کی گئی ہے۔حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی)کے تحت پوچھے گئے
View more
Mon, 03 Apr 2017 00:42:26
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان کی سب سے طویل سرنگ کا افتتاح کیا۔جموں -سری نگر ہائی وے پر چینانی اور ناشری کے درمیان ہندوستان کی سب سے طویل سڑک سرنگ بنائی گئی ہے۔افتتاح کے بعد مودی نے کھلی جیپ میں سرنگ کا معائنہ کیا، اس سرنگ سے 30کلومیٹر کی مسافت کم ہو جائے گی، اس سے روزانہ تقریبا 27لاکھ روپے کے ایندھن کی بچت ہو گی۔چینانی سے ناشری کے درمیان بنی یہ سرنگ ملک کی سب سے طویل سرنگ تو ہے ہی، ساتھ ہی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy