Wed, 01 Oct 2025 11:02:54
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی اس بارے میں کئی بار بیانات دے چکے ہیں مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ جلد از جلد دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Oct 2025 10:56:41
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل (29 ستمبر) کو انل امبانی گروپ کی کمپنی ریلائنس انفراسٹرکچر کے خلاف چل رہی ’فیما‘ تحقیقات کے تحت مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں چھاپے مارے۔ ا
View more
Wed, 01 Oct 2025 10:44:22
مرکز کی مودی حکومت خواتین کے تحفظ سے متعلق دعوے تو خوب کرتی ہے، لیکن این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو) کی جرائم سے متعلق جو تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے، وہ ان دعووں کو غلط ثابت کرنے والی ہے۔
View more
Tue, 30 Sep 2025 19:27:49
مرکز کی مودی حکومت نے کچھ دنوں پہلے جی ایس ٹی کے 4 سلیب کو گھٹا کر 2 سلیب کر دیا تھا۔ 28 فیصد اور 12 فیصد والے سلیب کو پوری طرح ختم کر دیا گیا، جس سے کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں گھٹنے کا دعویٰ کیا گیا۔
View more
Tue, 30 Sep 2025 19:07:23
لداخ کے لیہہ میں 24 ستمبر کو پیش آئے تشدد کے واقعے پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور بی جے پی حکومت نے ملک کے ایک بہادر بیٹے کی جان لے لی۔
View more
Tue, 30 Sep 2025 19:02:35
بگ ڈیڈی کسینو اور میسرس گولڈن گلوب ہوٹلس پرائیوٹ لمیٹیڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے پنجی زونل آفس نے گوا، دہلی-این سی آر، ممبئی اور راجکوٹ سمیت 15 مقامات پر تلاشی لی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) 1999 کی دفعات کے تحت کی ہے۔
View more
Tue, 30 Sep 2025 18:55:44
بہار میں اسمبلی انتخاب سے عین قبل کرائی گئی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج ووٹرس کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے یہ جانکاری اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دی ہے جہاں ووٹرس اپنی اپنی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ فائنل ووٹر لسٹ میں 14 لاکھ نئے ووٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 30 Sep 2025 11:24:33
تمل ناڈو کے کرور میں 27 ستمبر کی رات اداکار سے لیڈر بنے وجے کی ریلی میں ہوئی بھگدڑ کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس بھگدڑ میں 41 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 80 لوگ زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 30 Sep 2025 11:20:00
کیرالہ اسمبلی نے پیر کے روز ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی۔ اس قرارداد میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی گئی ہے کہ ایس آئی آر شفاف طریقے سے کی جائے۔ قرارداد وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے پیش کی، جس کی کانگریس کی قیادت والے اپوزیشن اتحاد یو ڈی ایف نے بھی حمایت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy