Thu, 25 Sep 2025 10:38:10
پٹنہ میں بدھ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جسے بہار کی سیاست کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پانچ گھنٹے تک جاری اس اجلاس میں کانگریس نے سیاسی اور تنظیمی مضبوطی سے متعلق دو اہم قراردادیں منظور کیں،۔ پارٹی نے واضح کر دیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ’پورے عزم اور نئے اعتماد‘ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 18:23:09
لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور ماہر ماحولیات سونم وانگ چک اس مانگ کے حوالہ سے 15 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ بدھ کے روز اس سلسلہ میں طلب نے احتجاج کیا جس کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ رپورٹ کے مطابق روکے جانے پر طلبہ مشتعل ہو گئے اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ دریں اثنا، لیہ میں موجود بی جے پی کا دفتر بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لداخ کو مکمل ریاست
View more
Wed, 24 Sep 2025 17:18:29
الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 4 اور پنجاب کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ان پانچوں سیٹوں کے لیے ووٹنگ 24 اکتوبر کو کرائی جائے گی۔ انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ اس انتخاب کے لیے امیدوار 6 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 16:59:48
پٹنہ کے تاریخی صداقت آشرم میں کانگریس کی توسیع شدہ ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ابتدائی بیان میں ملک اور بہار کے موجودہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کھڑگے نے کہا کہ یہ اجلاس اس وقت منعقد کیا گیا ہے جب ہندوستان داخلی اور خارجی سطح پر شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 16:55:31
کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمیشن گیانیش کمار الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’گنانیش جی، ہم نے چوری پکڑی تب آپ کو تالا لگانا یاد آیا - اب چوروں کو بھی پکڑیں گے۔ تو بتائیے سی آئی ڈی کو شواہد کب فراہم کیے جائیں گے؟‘‘
View more
Wed, 24 Sep 2025 11:29:36
پٹنہ میں کانگریس کی توسیع شدہ ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس سے قبل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک اہم تاریخی پہلو اجاگر کرتے ہوئے 1940 کی رام گڑھ قرارداد کا ذکر کیا۔ اس قرارداد میں پہلی بار انڈین نیشنل کانگریس نے باضابطہ طور پر ایک آزاد اور خودمختار ہندوستان کے لیے آئین ساز اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 11:05:04
ملک بھر میں ڈیجیٹل فراڈ اور آن لائن لُوٹ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن دہلی میں سامنے آیا تازہ معاملہ نہ صرف چونکا دینے والا ہے بلکہ اب تک کا سب سے بڑا ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کیس بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 10:47:24
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آسام میں آل انڈیا سروس آفیسرز کوآپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی زمین فراڈ معاملے میں 94.22 لاکھ روپے کے اثاثوں کو قرق کیا ہے۔ یہ قرقی آل انڈیا سروس آفیسرز کوآپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی، گوہاٹی، آسام سے منسلک ایک زمین فراڈ سے متعلق ہے۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس افسران اس سوسائٹی کے ممبر ہیں۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 10:43:52
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش میں امداد یافتہ 558 مدارس کے خلاف قومی انسانی حقوق کمیشن کی ہدایت پر لکھنؤ میں واقع اقتصادی جرائم ونگ کے ذریعہ کی جا رہی تحقیقات پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس سرل شریواستو اور امیتابھ کمار رائے کی ڈویژن بنچ نے پیر (22 ستمبر) کو قومی انسانی حقوق کمیشن اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کیا۔ معاملہ کی اگلی سماعت 17 نومبر 2025 کو ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy