Tue, 23 Sep 2025 10:57:00
اتراکھنڈ میں سرکاری ملازمت کے امتحان کا پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن کمیشن(یو کےایس ایس ایس سی)کا جو امتحان اتوار ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ہوا تھا ،اس کا پرچہ ایک دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا تھا۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 10:52:54
نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے ایک بڑی عوامی مہم کے تحت ملک بھر سے ایک لاکھ پوسٹ کارڈ جمع کیے ہیں، جن پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے ہونے والی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ این ایس یو آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تمام پوسٹ کارڈ صدر جمہوریۂ ہند کو پیش کیے جائیں گے تاکہ طلبا اور شہریوں کی اجتماعی آواز براہِ راست اُن تک پہنچے اور جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد مضبو
View more
Tue, 23 Sep 2025 10:42:37
اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی ) پیپر لیک معاملہ پر گھمسان تیز ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ تعلیمی حلقوں کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی موضوع بحث بن گیا ہے ۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 10:39:52
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق سفارت کار ششی تھرور نے H-1B ویزوں پر امریکی صدر کی بھاری فیسوں کو لے کر اہم بیان دیا ہے۔ تھرور نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام کو امریکہ کی طرف سے ہندوستان کے لیے تیسرے دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ویزا اعلیٰ ہنر مند ہندوستانی امریکہ میں کام کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ طویل مدت میں ہندوستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 10:36:27
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آن لائن سٹہ بازی سے وابستہ ’فیئر پلے‘ معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 307.16 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ یہ ضبطی مانی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت کی گئی۔ ضبط شدہ جائیداد میں بینک کھاتوں میں جمع رقم کے ساتھ دبئی (یو اے ای) میں موجود زمین، ولا اور فلیٹس بھی شامل ہیں۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 18:14:27
2020 میں پیش آئے دہلی فسادات کی مبینہ سازش معاملے میں آج سپریم کورٹ نے جے این یو کے طلبا لیڈر عمر خالد، شرجیل امام، میران حیدر اور گلفشاں فاطمہ کی ضمانت عرضی پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ عرضی دہندگان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر طالب علم ہیں اور 5 سال سے جیل میں بند ہیں۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 17:39:17
دہلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈوسو) کے لیے ہوئے انتخاب کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس انتخاب کو رَد کرنے کی عرضی دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ انتخاب میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو محفوظ رکھا جائے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 16 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 17:08:07
اتراکھنڈ سَب آرڈنیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) کے امتحان میں پیپر لیک معاملے نے اس ہمالیائی ریاست میں ایک نئی بحث شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 17:04:53
سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا کے AI-171 طیارہ حادثے کو لے کر دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کو محض ’پائلٹ کی غلطی‘ قرار دینا بدقسمتی ہے۔ عدالت نے حادثہ کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر اس معاملے میں مرکزی حکومت، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (اے اے آئی بی) سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy