Thu, 18 Sep 2025 10:40:38
انڈین یوتھ کانگریس نے بدھ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کو ’قومی یومِ بے روزگار‘ کے طور پر منایا اور بے روزگاری کے مسئلہ پر علامتی احتجاج کرتے ہوئے چائے-پکوڑے کا اسٹال لگایا۔ اس دوران یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی ’ووٹ چور‘ کے ساتھ ساتھ ’نوکری چور‘ بھی ہیں۔ اس لیے ہم نے ’نوکری چور، گدی چھوڑ‘ کا نعرہ دیا ہے۔‘‘
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:37:49
بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد اب قومی راجدھانی دہلی میں بھی ایس آئی آر کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دہلی میں ایس آئی آر کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پیش رفت شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اب تک اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اس عمل کا گراؤنڈ ورک آخری مرحلہ میں ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:34:32
دہلی ہائی کورٹ نے ’ڈوسو‘ یعنی دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے انتخابات کو لے کر بدھ (17 ستمبر) کو ایک سخت حکم جاری کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اپنے اس حکم میں دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے انتخابی نتائج کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں کہیں بھی فتح کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 10:31:22
الیکشن کمیشن نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای وی ایم بیلٹ پیپر سے متعلق نئی گائیڈلائن جاری کر دی ہے۔ اس نئی گائیڈلائن کے مطابق ای وی ایم میں اب امیدواروں کی رنگین تصویر دیکھنے کو ملے گی۔ ساتھ ہی اس میں نمبر شمار بھی زیادہ واضح دکھائی دے گا۔ اس گائیڈلائن پر عمل درآمد بہار اسمبلی انتخاب سے ہی شروع ہو جائے گا۔ یہ پیش قدمی انتخابی عمل کو بہتر بنانے اور ووٹرس کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 19:14:54
سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ گینگسٹر چھوٹا راجن کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے 2001 کے جیا شیٹی قتل کیس میں دی گئی ضمانت منسوخ کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی کی اپیل کو قبول کر کے بامبے ہائی کورٹ کے اُس حکم کو کالعدم قرار دیا جس میں گزشتہ برس اکتوبر میں راجن کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ضمانت دی گئی تھی۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 17:09:49
کیرالہ میں ’دماغ خور امیبا‘ یا امیبک میننجو انسفلائٹس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اب تک 69 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں تین ماہ کے بچوں سے لے کر 91 سال کے بزرگ شامل ہیں۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 17:01:41
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت میں مسائل اور ناانصافی کا حل نہیں بلکہ غریب، محرومین،استحصال زدہ طبقے کو ہراساں کیا جارہاہے۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 12:00:54
سپریم کورٹ نے مئی میں دیئے اپنے حکم پر عمل نہیں ہونے کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے منگل کو اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ 2022 سے رکے ہوئے ریاست کے مقامی بلدیاتی انتخابات کو بغیر کسی مزید وقت کی توسیع کے 31 جنوری 2026 تک مکمل کرا لیے جائیں۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 11:42:32
اتراکھنڈ میں منگل کی شب سے جاری شدید بارش اور بادل پھٹنے کے بعد حالات نہایت سنگین ہو گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں بارش کے نتیجے میں سیلابی کیفیت، ندیوں کی طغیانی اور مسلسل لینڈسلائیڈ نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ریاستی محکمہ آفت انتظام کے مطابق اب تک 15 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy