Tue, 16 Sep 2025 18:01:47
عدالت عظمیٰ نے آج کچھ ریاستوں کے انسداد تبدیلیٔ مذہب قوانین کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر سماعت کی۔ اس معاملے میں عدالت نے ریاستوں کو نوٹس دے کر جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔ یہ نوٹس اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ، گجرات، راجستھان سمیت 10 ریاستوں کو بھیجا گیا ہے، جن سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 ہفتوں میں جواب جمع کریں۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 6 ہفتہ بعد رکھی گئی ہے۔
View more
Tue, 16 Sep 2025 17:57:04
بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بہار کانگریس کی نئی الیکشن کمیٹی آج تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ریاستی الیکشن کمیٹی کی تشکیل سے متعلق منظوری دے دی ہے۔ بہار کانگریس نے کہا ہے کہ ’’اس نئی الیکشن کمیٹی کی تشکیل فوری اثر سے ہوئی ہے۔ ہم سب مل کر بہار میں کانگریس پارٹی کی تنظیم اور عوامی تحریک کو مزید مضبوط بنائیں گے
View more
Tue, 16 Sep 2025 17:22:47
سن 2006 میں ممبئی کے سلسلہ وار ٹرین بم دھماکوں کے بعد گرفتاری اور پھر تقریباً 9 سال تک جیل میں بند رہنے کے بعد سن 2015 میں عدالت کی طرف سے تمام الزامات سے باعزت کیے گئے واحد شیخ نے دوران قید ان پر کیے گئے تشدد کے لئے اب 9 کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے ۔
View more
Tue, 16 Sep 2025 17:14:51
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق ماحولیاتی وزیر جے رام رمیش نے ’گریٹ نکوبار میگا انفراسٹرکچر منصوبے‘ پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر ماحولیات بھوپندر یادو نے کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ایک اخبار میں شائع مضمون کے جواب میں جو وضاحت پیش کی ہے، اس میں منصوبے سے متعلق سب سے اہم خدشات کو بالکل نظرانداز کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 16 Sep 2025 12:36:27
ٹرینوں میں سیٹ کنفرم کرانا موجودہ وقت میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس کی وجہ ہے ٹکٹ بکنگ میں دھاندلی، جس سے ضرورت مند لوگوں کو ٹکٹ نہیں مل پاتا۔ اب اس دھاندلی کو روکنے کے لیے ریلوے بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے ریزرویشن ٹکٹ کی بکنگ پر بھی وہی ضابطہ نافذ کرنے جا رہی ہے جو موجودہ وقت میں تتکال ٹکٹ پر نافذ ہے۔ یہ ضابطہ یکم اکتوبر سے نافذ ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 16 Sep 2025 10:54:50
’وقف (ترمیمی) قانون 2025‘ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں مسلم فریق کی کچھ دلیلیں تسلیم تو کر لی ہیں، لیکن مکمل قانون پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Tue, 16 Sep 2025 10:45:20
کیرالہ محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر 14 ستمبر کو انٹگریٹیڈ ڈیزیز سرویلانس پروگرام کے تحت جاری اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں اس سال ’امیبک میننجو انسفلائٹس‘، جسے ’برین ایٹنگ امیبا‘ بھی کہا جا رہا ہے، کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے
View more
Mon, 15 Sep 2025 19:27:16
مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 15 سال اور اس سے زیادہ عمر والے مردوں میں بے روزگاری شرح اگست ماہ میں گھٹ کر 5.0 فیصد ہو گئی ہے، جو اپریل 2025 کے بعد سب سے کم ہے۔
View more
Mon, 15 Sep 2025 18:27:24
کانگریس نے بہار کے بھاگلپور میں صنعت کار گوتم اڈانی کو پاور پلانٹ لگانے کے لیے ایک روپے سالانہ کی شرح سے 1050 ایکڑ زمین اور 10 لاکھ درخت دیے جانے کا بڑا انکشاف کیا ہے۔ کانگریس نے اس عمل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اپنے دوست کے لیے ریاست کو لوٹنے کا نام دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy