Sun, 21 Sep 2025 19:05:25
مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے کچھ دنوں بعد ہی راشٹروادی کانگریس پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے ہفتہ (20 ستمبر) کو کہا کہ ’’ریزرویشن صرف ان لوگوں کے لیے ہونا چاہیے جنہیں اس کی واقعی ضرورت ہے۔‘‘ سپریہ سولے کے مطابق اگر کوئی شخص تعلیم یافتہ ہے اور اس کی معاشی حالت اچھی ہے تو پھر اس کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرنا غلط ہے۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 18:14:26
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ پولیس کے دستاویزات اور ایف آئی آر میں ملزم یا گواہ کی ذات کا ذکر فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 17:13:50
مرکزی حکومت کے گریٹ نکوبار انفراسٹرکچر پروجیکٹ پر تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کانگریس مسلسل اس پروجیکٹ کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس درمیان وزیر ماحولیات بھوپندر یادو نے کانگریس پر گریٹ نکوبار پروجیکٹ کی مخالفت کرنے پر تبصرہ کیا تھا۔ اب اس پر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے جوابی حملہ کیا ہے۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 12:44:20
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں اسکولوں کو لگاتار مل رہی بم کی دھمکیوں اور نظام قانون کے معاملے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وہ اتنے بے بس ہیں۔ کیجریوال نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ آپ کچھ تو کیجئے۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 10:57:03
کانگریس نے پاکستان کے ذریعہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے دعوے کو مکمل طور سے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے اس تعلق سے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فضائیہ اس دعوے کی تردید کرے گی اور تمام رافیل طیاروں کو منظر عام پر لا کر پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کرے گی۔ پون کھیڑا نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 10:51:22
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کا ’بہار ادھیکار یاترا‘ ہفتہ (20 ستمبر) کو ویشالی ضلع میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام اور پارٹی کے کارکنان ان کی ریلی میں شامل رہے۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو نے یہاں ایک عظیم الشان جلسۂ عام کو خطاب بھی کیا۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 10:47:31
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ موجودہ تعلقات کو لے کر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ ’’مودی حکومت کی خارجہ پالیسی سے ہندوستانیوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘‘ کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس یہ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم کو یوم پیدائش پر ملے ریٹرن گفٹ نے ہندوستانیوں کو کافی ما
View more
Sat, 20 Sep 2025 19:42:28
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ایک بار پھر ’ہائیڈروجن بم‘ کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستان کی سیاست میں زبردست ہلچل مچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 20 Sep 2025 17:03:15
راجستھان کی راجدھانی جے پور میں آج ایک جگہ نوجوانوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ یہ بھیڑ آئی فون-17 لینے والوں کی نہیں بلکہ چپراسی کی ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کی تھیں۔ کئی نوجوان ایسے تھے جن کے نام کے آگے ’ڈاکٹر‘ لگا ہوا تھا، لیکن جستجو چپراسی کی ملازمت کی تھی۔ ظاہر ہے ایسا زبردست بے روزگاری کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy