Sat, 20 Sep 2025 10:42:15
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے سینکڑوں سیاسی پارٹیوں کا رجسٹریشن رد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی 18 ستمبر کو 474 رجسٹرڈ غیر منظور شدہ سیاسی پارٹیوں (آر یو پی پی) کو اپنی فہرست سے ہٹا کر کی۔ ساتھ ہی 359 آر یو پی پی پر کارروائی شروع بھی کر دی ہے۔
View more
Sat, 20 Sep 2025 10:35:54
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ایک بار پھر انتخابی نظام اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ووٹ چوری منظم طریقے سے ہو رہی ہے اور اس پورے عمل میں الیکشن کمیشن کی جانبداری صاف جھلکتی ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 19:20:15
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کے انکشافات کے بعد الیکشن کمیشن اور حکمران بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کرناٹک کے آلند اسمبلی حلقے میں بڑے پیمانے پر ووٹوں کو حذف کئے جانے کا معاملہ اٹھایا، جس کے بعد کانگریس نے اسے جمہوری عمل پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 18:52:29
لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے متعلق تمام شواہد فوری طور پر منظرِ عام پر لائے جائیں
View more
Thu, 18 Sep 2025 18:18:53
قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کو آج ایک خوشخبری ملی ہے۔ 18 ستمبر کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے انھیں بڑی راحت دیتے ہوئے ایک معاملہ میں ضمانت کی عرضی منظور کر لی۔ معاملہ رامپور کے مشہور ’کوالیٹی بار‘ پر قبضہ سے جڑا ہوا ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 18:10:21
بامبے ہائی کورٹ نے 2008 میں ہوئے مالیگاؤں بم دھماکہ کے متاثرین کی درخواست پرآج قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) اور اس معاملے میں بری کئے گئے تمام 7 لوگوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 17:57:15
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ادارہ انتخابی عمل کو تباہ کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے رکن پارلیمان اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی پریس کانفرنس دیکھیں اور سمجھیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے زور دیا کہ ’’ہم سب کو آئین اور جمہوریت کے دفاع کے لیے متحد ہونا ہوگا۔‘‘
View more
Thu, 18 Sep 2025 17:52:07
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین بنی ہوئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برنالہ ضلع میں ایک اور شخص کی موت واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست بھر میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ریاست کے راجوے وزیر ہر دیپ سنگھ منڈیاں نے بدھ (17 ستمبر) کو جاری کیے۔
View more
Thu, 18 Sep 2025 17:16:48
کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئی دہلی میں خصوصی پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ووٹروں کی فہرست میں منظم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور کانگریس کے ووٹ جان بوجھ کر حذف کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکشافات ٹھوس ثبوتوں پر مبنی ہیں اور یہ ہائیڈروجن بم ابھی آنا باقی ہے، یعنی اصل دھاندلی کے ثبوت ابھی سامنے آئیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy