Thu, 11 Sep 2025 10:45:53
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے گجرات کے جوناگڑھ میں ضلع کانگریس صدور کے ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ’سنگٹھن سِرجن ابھیان‘ (تنظیم تشکیل مہم) کے دوسرے مرحلہ میں شامل تمام ضلعی صدور کو مبارکباد پیش کی۔
View more
Thu, 11 Sep 2025 10:40:27
یوپی کے جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی ان کے شریک ملزم ٹھیکیدار برکت علی کو بھی الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Sep 2025 10:32:07
دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد عمر خالد نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ان سے قبل شرجیل امام اور گلفشاں فاطمہ بھی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھا چکے ہیں۔ خالد نے دہلی ہائی کورٹ کے 2 ستمبر کے حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں انہیں اور 8 دیگر افراد کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔
View more
Thu, 11 Sep 2025 10:27:46
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سینئر وکیل ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی نے ایس آئی آر سے متعلق عمل میں ’آدھار کارڈ‘ کو شامل کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 19:26:50
سی پی رادھا کرشنن نے ملک کے نئے نائب صدر کے طور پر کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ جلد اس اہم عہدے کا حلف لیں گے۔ ان کے انتخاب کے بعد کانگریس نے انہیں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس منصب کی ذمہ داریوں اور روایات کا بھی حوالہ دیا ہے۔ کانگریس نے یاد دلایا ہے کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا کردار محض آئینی ہی نہیں بلکہ جمہوری اقدار کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 19:22:45
پنجاب میں حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب نے ریاست کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ کھیت کھلیان ڈوب گئے، مکانات زمین بوس ہوگئے اور لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوگئے۔ ایسے نازک وقت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور ریاست کو 1600 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ تاہم، اس اعلان پر پنجاب کانگریس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 11:44:47
کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور پنجاب نے سپریم کورٹ میں دلیل دی ہے کہ آئین صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں دیتا، بھلے ہی وہ غیر آئینی ہو یا پھر کسی مرکزی قانون سے ٹکرا رہا ہو۔ ریاستوں نے کہا کہ کابینی نظام کی بالادستی کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور مقننہ کے ذریعہ پاس بل عوام کی خواہش کا آئینہ ہوتا ہے۔
View more
Wed, 10 Sep 2025 10:25:16
سال 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے میں جان گنوانے والے 6 افراد کے اہل خانہ نے خصوصی این آئی اے عدالت کے فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور دیگر پانچ ملزمین کو بری کر دیا تھا۔ متاثرین کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ قانونی اعتبار سے ناقص اور شواہد کے برخلاف ہے۔
View more
Tue, 09 Sep 2025 23:13:48
این ڈی اے کے امیدوار اور مہاراشٹرا کے گورنر سی پی رادھا کرشنن پیر کو بھارت کے 15ویں نائب صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپوزیشن انڈیا بلاک کے امیدوار اور سابق سپریم کورٹ جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy