ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : نیشنل ہائی وے 66 پر بھیانک سڑک حادثہ ، معروف سوشیل ورکر کی موت

کنداپور : نیشنل ہائی وے 66 پر بھیانک سڑک حادثہ ، معروف سوشیل ورکر کی موت

Wed, 25 Mar 2026 16:54:50    S O News
Shriniva-Ganiga

کنداپور،  25 / مارچ  (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر تلّور ٹورسٹ بنگلو کے سامنے کل رات کو پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں معروف سوشیل ورکر اور گانیگا سماج کے سابق صدر شرینواس گانیگا (68 سال) کی موت واقع ہوگئی ۔
    
پنچایت راج کے تحت حقوق کے لئے جد و جہد کرنے والے شرینواس گانیگا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کل رات کسی اجلاس میں شرکت کے لئے اپنی بائک پر سفر کر رہے تھے ۔ تلّور کے پاس نیشنل ہائی وے پر اچانک غلط سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بائک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور وہ اچھل کر سڑک پر گر گئے ۔ 
    
سر پر گہری چوٹ لگنے اور بہت زیادہ خون بہنے کے ساتھ شرینواس کو بے ہوشی کی حالت میں منی پال کے ایم سی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔ مگر وہاں علاج کارگر نہیں ہوا اور انہوں نے دم توڑ دیا ۔ 


Share: