ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : سابق ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ سے حجابی جہد کار عالیہ اسدی نے پوچھا : کیا اسی کو 'وقت' کہتے ہیں ؟

اڈپی : سابق ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ سے حجابی جہد کار عالیہ اسدی نے پوچھا : کیا اسی کو 'وقت' کہتے ہیں ؟

Wed, 25 Mar 2026 17:07:31    S O News

 اڈپی ، 25 / مارچ  (ایس او نیوز) سابق ایم ایل اے رگھو پتی بھٹ آج اپنے مطالبات منوانے کے لئے جب احتجاج اور دھرنے کا سہارا لے رہے ہیں تو اس موقع پر کالج میں حجاب پہننے کے لئے جد و جہد کرنے والی طالبہ عالیہ اسدی نے  سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر چٹکی لیتے ہوئے پوچھا : " آج خود آپ کو انصاف کے لئے سڑک پر اترنا پڑ رہا ہے ، کیا اسی کو 'وقت' کہتے ہیں ؟"
    
خیال رہے کہ اڈپی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی طرف سے تعمیرات کے لئے 'لے آوٹ پلان' فراہم نہ کرنے اور دو سال سے ستانے کا الزام لگاتے ہوئے رگھوپٹی بھٹ نے یو ڈی اے دفتر کے سامنے بے مدت احتجاجی دھرنا شروع کیا تھا ۔ 
    
اسی پس منظر میں حجابی جہد کار عالیہ اسدی نے رگھوپتی بھٹ کو اپنے پیغام کے ذریعے یاد دلایا کہ ہمیں صرف حجاب پہننے کی وجہ سے بڑی بے رحمی کے ساتھ کالج سے باہر نکال دیا تھا ۔  بھٹ صاحب ! ہمیں کڑی دھوپ میں بند گیٹ کے سامنے کھڑے ہونے کے وہ دن یاد آ رہے ہیں ۔ اس وقت جب ہم انصاف مانگ رہے تھے تب آپ کے پاس اختیارات تھے ۔ اثر و رسوخ تھا ۔ لیکن آپ نے اپنی پارٹی کو خوش کرنے کے لئے ہمارا مستقبل برباد کرنے کی کوشش کی ۔ اور آج خود آپ کو انصاف طلب کرنے کے لئے سڑک پر کھڑے ہونے کا وقت آیا ہے ۔ لیکن آپ کی پارٹی، آپ کی تنظیم اور آپ کے لوگ آپ کے ساتھ نہیں ہیں ۔ آپ تنہا ہوگئے ہیں ۔ یہی تو 'وقت وقت کی بات' ہوتی ہے نا؟!  


Share: