Sat, 06 Sep 2025 16:59:17
ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے جمعہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 22 ندی نگرانی مراکز پر انتہائی سیلاب کی حالت درج کی گئی ہے جبکہ 23 دیگر اسٹیشنوں پر پانی کی سطح معمول سے اوپر ہے۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 12:16:48
بارش سے پہاڑی ریاستوں سے لے کر میدانی علاقوں تک تباہی آگئی ہے۔ پنجاب اس وقت کئی دہائیوں کی سب سے خطرناک سیلاب کی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ شدید بارش اور ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے آنے والے پانی کی وجہ سے ستلج، بیاس، راوی اور گھگھر ندیوں میں طغیانی ہے، جس سے ریاست کے ۲۳؍اضلاع میں ۱۹۰۲؍ گاؤں زیر آب ہیں۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 11:31:33
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہندوستان اپنی اقتصادی اور توانائی کی ضروریات کے پیشِ نظر روس سے خام تیل خریدتا رہے گا، چاہے امریکہ کی جانب سے بھاری بھرکم ٹیرف ہی کیوں نہ لگایا گیا ہو۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق، انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 11:05:12
مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر (نائب وزیر اعلیٰ) اجیت پوار کی ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت پوار کا تکبر بھرا انداز صرف ان کے ذاتی رویے کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ این ڈی اے کے اقتدار کے غرور کی جھلک بھی ہے۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 10:57:28
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ڈبروگڑھ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ٹرین کے لیے رائے بریلی جنکشن پر باقاعدہ اسٹاپ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 10:53:31
کانگریس نے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے درج فہرست ذات (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ریزرویشن نافذ کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔
View more
Sat, 06 Sep 2025 10:40:32
جے رام رمیش نے منریگا (مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی قانون) کے نفاذ کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی سطح کے سب سے بڑے سماجی بہبود منصوبے کی کامیابیوں کو یاد کرنے کے بجائے آج ہمیں اس کے مستقبل کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 19:37:03
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو جی ایس ٹی اصلاحات کے اعلان پر مرکز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے زرعی شعبے کی کم از کم 36 اشیا پر جی ایس ٹی لگایا تھا، جس کے بعد کانگریس نے اس ٹیکس کو ’گبر سنگھ ٹیکس‘ کا نام دیا۔
View more
Thu, 04 Sep 2025 17:20:29
جی ایس ٹی میں اصلاحات کے اعلان پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے بالآخر وہی راستہ اختیار کیا ہے جس کی وکالت انہوں نے 8 سال قبل کی تھی لیکن تب ان کی باتوں کو طنز اور مذاق میں اڑا دیا گیا تھا۔ اب حالات کچھ یوں ہیں کہ حکومت کو مجبوری میں وہی قدم اٹھانا پڑ رہا ہے جسے راہل گاندھی نے وقت رہتے حل کے طور پر پیش کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy