Tue, 02 Sep 2025 12:05:28
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج پٹنہ میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا اختتام ایک بہت بڑے اعلان کے ساتھ کیا۔ انھوں نے اس یاترا کے اختتام پر منعقد ’ووٹر ادھیکار مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہادیو پورا والے ’ایٹم بم‘ کے بعد اب ’ہائیڈروجن بم‘ آنے والا ہے۔ اس کے بعد نریندر مودی اپنا چہرہ نہیں دکھا پائیں گے۔‘‘
View more
Tue, 02 Sep 2025 11:50:09
حکومت نے پیر (یکم ستمبر ) کو اگست ماہ کے جی ایس ٹی کلیکشن کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اگست میں کلیکشن 1.86 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2024 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.75 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔
View more
Tue, 02 Sep 2025 10:36:54
ممبئی میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے سرکردہ رہنما منوج جرانگے پاٹل کو ممبئی پولیس نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آزاد میدان خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ پاٹل اور ان کی کور کمیٹی نے عدالت اور پولیس کی جانب سے طے کی گئی شرائط کی پاسداری نہیں کی، جس کے نتیجے میں یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 19:14:20
سپریم کورٹ نے آج بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق دعوے اور اعتراضات درج کرنے کی مدت کار میں توسیع سے متعلق آر جے ڈی اور اے آئی ایم آئی ایم کی عرضیوں پر سماعت کی۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 11:02:38
اترپردیش میں پنچایتی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان سے قبل ہی سیاسی الزامات کا دور شروع ہو چکا ہے۔ اسی درمیان عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخاب سے قبل ہی ایک بڑے گھوٹالے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ووٹ کا گھوٹالہ کر کے، ووٹر لسٹ میں فراڈ کر کے اور ووٹ چوری کر کے انتخاب جیتنے کا کھیل اترپردیش میں شروع ہونے والا ہے۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 10:54:23
اتراکھنڈ کے ضلع پتھوراگڑھ میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ دھارچولا کے قریب ایلاگاڑ علاقے میں دھولی گنگا آبی بجلی منصوبے کی عام اور ایمرجنسی سرنگوں کو جانے والے راستے ملبے سے بند ہو گئے، جس کے باعث نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) کے 19 مزدور بجلی گھر کے اندر پھنس گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزدور محفوظ ہیں اور جلد ہی نکال لیے جائیں گے۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 10:45:25
ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ 3 قومی شاہروں سمیت 822 سڑکوں پر آمد و رفت روکنی پڑی ہے۔
View more
Mon, 01 Sep 2025 10:42:34
کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’ووٹر ادھیکار یاترا ‘ اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ 16 روزہ اس اہم سیاسی مہم کا باضابطہ اختتام کل پیر کے روز ہوگا، جب پٹنہ میں ایک مارچ کے ذریعے یاترا مکمل کی جائے گی۔ یہ مارچ گاندھی میدان میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے سے شروع ہوگا اور ہائی کورٹ کے قریب بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے تک پہنچے گا۔
View more
Sun, 31 Aug 2025 19:12:37
الیکشن کمیشن نے بہار میں جاری خصوصی نظرثانی (Special Intensive Revision) کے بعد ریاست کے تمام ووٹروں کو نئے ووٹر شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ابھی اس بات پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ نئے کارڈ کب جاری کیے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy