Sat, 30 Aug 2025 11:01:01
کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ووٹر ادھیکار یاترا‘ ہفتہ کے روز اپنے 14ویں دن چھپرا کے شیام چک موڑ سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا مختلف اہم راستوں اور مقامات سے گزرتے ہوئے آرہ پہنچے گی، جہاں ویر کنور سنگھ اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد طے ہے۔ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک اپوزیشن کے بڑے رہنما عوام سے خطاب کریں گے۔
View more
Fri, 29 Aug 2025 15:54:17
ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ اسلام ہمیشہ ہندوستان میں رہے گا اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان باہمی اعتماد ضروری ہے۔ وہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ایک سوال جواب اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 23:29:33
ہندوستان سے امریکہ جانے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف کا اطلاق 27 اگست سے ہو چکا ہے، جس کے ساتھ ہی ہندوستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو زبردست دھچکا لگا ہے اور اس کے نتیجے میں کروڑوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
View more
Thu, 28 Aug 2025 19:23:48
معروف روزنامہ دینک بھاسکر کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گجرات کی دس غیر معروف اور غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (Registered Unrecognised Political Parties) نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 4,300 کروڑ روپے چندے کی صورت میں حاصل کیے ہیں، حالانکہ ان جماعتوں کا انتخابی سیاست میں کردار نہایت معمولی رہا ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 18:40:01
ہندوستان میں اس وقت 87,474 سرگرم لینڈ سلائیڈ (زمین کھسکنے) کے زونز موجود ہیں، جو 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 179 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف حال ہی میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (GSI) کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 18:22:00
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ کسی کو بھی عوام کے ووٹ کا حق چھیننے نہیں دیں گی اور الزام لگایا کہ بنگالیوں پر "لسانی دہشت" مسلط کی جارہی ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 17:50:46
مہاراشٹر کے ضلع پال گھر کے ویرار علاقے میں بدھ کی رات ایک غیر قانونی چار منزلہ عمارت کا پچھلا حصہ اچانک منہدم ہو گیا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں ماں بیٹی سمیت کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص شدید زخمی ہے۔ حکام کے مطابق رامابائی اپارٹمنٹ کی یہ عمارت 2012 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس میں کل 50 فلیٹ تھے، جن میں سے 12 فلیٹ متاثرہ حصے میں شامل تھے
View more
Thu, 28 Aug 2025 17:33:21
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی فہرست کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنے اعتراضات درج کرائے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جمعرات کو اپنا ڈیلی بلیٹن جاری کیا جس میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آئے اعتراضات اور دعووں کی تفصیل دی گئی ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 11:24:10
سیلاب اور شدید بارش نے ملک کی کئی ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ جموں و کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائڈ سے مہلوکین کی تعداد 41 ہو گئی ہے وہیں ہماچل پردیش میں بارش اور لینڈ سلائڈ سے 10 ضلعوں میں 584 سڑکیں بند ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy