Sun, 24 Apr 2016 18:51:33
عالمی سطح پر اسلام کے خلاف زہر افشانیوں کے بظاہر ایک نہ ختم ہونے والے سلسلہ کو دیکھ کر اسلام کے نام لیوا ؤں پر طاری اضطراب کا منظر نہ صرف قابلِ دید ہوتا ہے بلکہ اطمینان کی ایک لہر سی ہمارے احساس کو چھو کر گزر جاتی ہے کہ ابھی وہ دل سینوں میں موجود ہیں جو ناموسِ دین کے لیے دھڑکنا جانتے ہیں اور وہ کاسہ ہائے سر سلامت ہیں جن میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کے حامل دماغ، دانشورانہ سطح پر سوچنے اور غور و فکر
View more
Sun, 24 Apr 2016 18:09:35
ہندوستانی مسلمان اس وقت اپنی زندگی کے انتہائی خطرناک، صبر آزما بظاہر انتہائی حوصلہ شکن موڑ پر آکھڑے ہوئے ہیں۔ ان کی حیثیت بھیڑوں کے ایک ایسے گلے کی ہے جس کا کوئی قابل بھروسہ نگہبان نہیں ہے اور اس سے بھی زیادہ اذیت ناک بات یہ ہے کہ مختلف سمتوں سے اس پر شب خون مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کی تہذیب و ثقافت ہی نہیں بلکہ دینی شعار کو بھی مختلف عنوان و انداز سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
View more
Sun, 24 Apr 2016 17:36:12
ٹی20ورلڈ کپ فائنل میں تاریخی کارنامہ انجام دینے کے محض ایک ہفتے بعد کالریس بریتھویٹ پھر ایڈن گارڈن پر لوٹیں گے جہاں کل وہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف آئی پی ایل کے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے کھیلیں گے۔گزشتہ اتوارکو بریتھویٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ فائنل میں آخری اوور میں بین اسٹوکس پر مسلسل چار چھکے لگائے تھے۔ابھی تک دنیائے کرکٹ میں ان چھکوں کی یادیں تازہ ہے،ایسے میں دہلی ڈیر ڈیولس دعا
View more
Sun, 24 Apr 2016 17:00:26
گھر کی تعمیر کرنے والے مزدور نے اپنی بقایا مزدوری کی رقم طلب کی تو مبینہ طور پر گھر کے مالک اور اس کے ساتھیوں نے مزدور کی پٹائی کرڈالی۔ کہا جاتا ہے کہ شیگاوں شبیر نامی میستری نے علاء الدین پٹیل نامی ایک شخص کے مکان کا تعمیراتی کام کیا تھا۔
View more
Sun, 24 Apr 2016 16:55:23
آج کل کاروباریوں کو لوٹنے کے لئے جعلساز نقلی ڈیمانڈ ڈرافٹس کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ تازہ واقعہ میں اڈپی کے ایک مشہور تاجر ڈاکٹر کرسٹوفر ڈیسوزاکو 1,52,500 روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔
View more
Sun, 24 Apr 2016 16:47:09
بی جے پی نے خود پرعدم برداشت ہونے اور فرقہ وارانہ بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے کانگریس اور بائیں بازو کے الزامات کوغلط فہمی پیدا کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ اس پر یقین نہیں کرتے اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے پیغام کے بارے میں واضح ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اس کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے آج یہاں بتایاکہ جب اپوزیشن کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہ ہو تو الجھن کا ماحول بنانا ہی واحد ا
View more
Sun, 24 Apr 2016 16:43:49
پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ کیس میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو چار پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے، جن میں مسعوداظہراوران کے بھائی رؤف کا نام بھی شامل ہے۔موہالی میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو حملے کے ملزم چار پاکستانی مسعود اظہر، اس کے بھائی رؤف، کاشف جان اور شاہد لطیف کے خلاف گرفتار وارن
View more