Sat, 27 Sep 2025 13:18:45
سماجی کارکن یوگیندر یادو نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو براہِ راست نوٹ بندی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی ’بیماری کی تلاش میں نکلی دوا‘ ہے جو خود بیماری سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہار کے 7 کروڑ 24 لاکھ ووٹروں میں غیر ملکی مسلمانوں کی شناخت محض 215 ناموں تک محدود رہی، جبکہ شور شرابہ اس انداز میں مچایا گیا جیسے لاکھوں کی تعداد میں جعلی و
View more
Sat, 27 Sep 2025 12:12:23
سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کے ریاستی الیکشن کمیشن کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اس پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کمیشن کی اس درخواست کو خارج کر دیا، جس میں اس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 12:09:34
کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ لیڈر، نیوز چینل کے اینکر اور سوشل میڈیا کے کئی لوگ تشدد میں ملوث کسی شخص کی تصویر کو غلط طریقے سے پیش کر کے اسے کانگریسی کونسلر بتا کر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 12:02:57
دہلی کی ایک عدالت نے طالبات کے جنسی استحصال اور مالی بدعنوانی کے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے سوامی چیتنیانند سرسوتی عرف پارتھ سارتھی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ درخواست شردھا انسٹی ٹیوٹ ٹرسٹ اور شرنگیری مٹھ کی جانب سے چیتنیانند پر ادارے کی جائیداد اور وسائل کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:27:36
لیہ میں پیش آنے والے تشدد کے بعد مشہور سماجی کارکن اور ماحولیاتی تحفظ کے علمبردار سونم وانگ چک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت کی گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:23:25
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سخت حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم مودی اور نتیش کمار نے اچانک خواتین کو یاد کرتے ہوئے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا اعلان کیا ہے، جو دراصل خواتین کو ووٹ کے لالچ میں لانے کی ایک انتخابی چال ہے۔‘‘
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:19:12
سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر عائد مکمل پابندی کے مؤثر نفاذ میں غفلت پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اگر پابندی لگائی گئی ہے تو اس پر حقیقی طور پر عمل ہونا چاہیے، ورنہ محض کاغذی احکامات سے مقصد حاصل نہیں ہوگا۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:12:05
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتر پردیش کی حکومت دنیا کو یہ کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ ایسے پوسٹرز پر اعتراض کر رہی ہے جن میں محض محبت کا اظہار ہے۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:09:34
عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ’آئی لومحمد‘ لکھنے پر کانپور میں ہونے والی پولیس کارروائی کے خلاف ملک بھر کے مسلمان شدید غم و غصے میں ہیں اور اس زیادتی کیخلاف مظاہرے کررہے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy