Tue, 15 Jul 2025 11:32:22
بہار میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظر ثانی‘ کے فیصلے کے خلاف کانگریس پوری طرح میدان میں اُترچکی ہے۔ کانگریس نے پیر ایک بار پھر اس مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں بی جے پی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر عوام کے حق رائے دہی کو چھیننے کی سازش کر رہی ہے لیکن اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کانگریس نے امید ظاہر کی کہ بہار کے عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 10:58:18
بہار کے پورنیہ میں قبائلی کنبہ کے 5 اراکین کا بہیمانہ قتل ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ اس دردناک نسل کشی پر کانگریس نے آج جنتا دل یو اور بی جے پی اتحاد والی بہار حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اس حکومت نے ریاست کو ’کرائم کیپٹل‘ بنا کر رکھ دیا ہے۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 10:55:04
اڈیشہ کے بالاسور میں جنسی استحصال کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے انصاف نہ ملنے پر کالج طالبہ کے ذریعہ خود سوزی کی کوشش کی گئی اور اب اس معاملہ میں کانگریس نے اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن مانجھی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس واقعہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ بھی سامنے رکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 19:40:37
وقف ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لیکر یہاں ایرناکولم، ٹاؤن ہال، ے کیرالہ میں وقف بچاؤ،آئین بچاو کے عنوان کے تحت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور کیرلا کی مختلف مسلم خواتین تنظیموں کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 19:07:43
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن (ای سی) پر ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (Special Intensive Revision - SIR) کے عمل میں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے اعداد و شمار میں چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 18:14:44
ہندوستان اس وقت مانسون کے سرگرم مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کے باعث پیر کے روز شمالی اور وسطی علاقوں کے بڑے حصے میں موسلا دھار بارش اور متحرک موسمی حالات دیکھنے میں آئے۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 18:04:41
کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بہار میں امن و قانون کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کو "ہندوستان کا کرائم کیپٹل" قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر الزام لگایا کہ وہ اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں، جبکہ بی جے پی کے وزراء کمیشن بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 17:12:51
اتر پردیش میں سرکاری اسکولوں کے انضمام کا عمل جاری ہے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت ایسے اسکولوں کو ایک دوسرے میں ضم کر رہی ہے جہاں 50 سے کم طلبا و طالبات تعلیم ھاصل کر رہے ہیں۔ اسکولوں کے انضمام سے متعلق ریاستی حکومت کے فیصلے کی ٹیچرس یونین مخالفت کر رہی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی آواز اٹھائی ہے۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 11:48:47
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بارش کے موسم میں جگہ جگہ آبی جماؤ اور دیگر پریشانیوں کو لے کر بی جے پی پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی، ریاستی اور میونسپل کارپوریشنوں میں قابض حکمراں جماعت کی ’ٹرپل انجن حکومت‘ پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy