Thu, 17 Jul 2025 17:24:41
کانگریس نے جمعرات کو مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) میں استعمال ہونے والی ’نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم‘ (این ایم ایم ایس) ایپ کو لے کر حکومت پر سخت تنقید کی اور اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ اس اسکیم کے لیے نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ اس کے بنیادی مقاصد کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 17:22:19
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی گہری نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن – ایس آئی آڑ) پر سوالات اٹھائے ہیں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں ’ایس آئی آر‘ کے نام پر ووٹ چوری کی جا رہی ہے، جس میں انتخابی عملے کی مبینہ ملی بھگت شامل ہے۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 11:38:07
بالاسور میں پروفیسر کے خلاف جنسی استحصال کی شکایت کرنے والی۲۲؍سالہ طالبہ کی خودسوزی کے واقعے کے بعد ادیشہ بھر میں شدید غصے وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور احتجاج اب ریاستی دارالحکومت بھونیشور تک پہنچ چکا ہے۔ بدھ۱۶؍ جولائی کو ادیشہ اسمبلی کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں طلبہ تنظیموں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 11:23:49
بہار میں ووٹر لسٹ کی ’’خصوصی جامع نظر ثانی ‘‘مہم پر اٹھنےوالے سوالات کوتقویت بخشتے ہوئے بدھ کو ریاستی اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نےسابقہ انتخابی نتائج کی بنیاد پر اعدادوشمار کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ایک فیصد ووٹرس کے نام بھی اگر کٹ گئے تو اس کا اثر اسمبلی الیکشن کےنتائج پر پڑےگا۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 11:12:21
مانسون کے موسم میں دہلی-این سی آر، اتر پردیش، ہریانہ اور ہماچل پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں بارش کا دور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں آج بارش کے ساتھ آندھی اور بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، شمالی راجستھان، پنجاب اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 11:04:20
اسمبلی انتخابات سے قبل بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس ماحول میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے تمام گھریلو صارفین کو ہر ماہ 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ فیصلہ یکم اگست 2025 سے نافذ ہوگا اور جولائی کے بل سے ہی اس کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ اس اسکیم سے ایک کروڑ 67 لاکھ خاندانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 10:59:53
آئندہ سال مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کے اسمبلی انتخاب میں ٹی ایم سی بنگال پر قبضہ کرے گی اور آئندہ پارلیمانی انتخاب میں انڈیا اتحاد کا دہلی پر قبضہ ہوگا۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 10:55:22
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس کی طرف سے وزیر اعظم کو ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے خط لکھنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم وہی مانگ رہے ہیں جو ہم سے وعدہ کیا گیا تھا۔‘‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جموں کے مضافات میں ایک اسپتال کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 10:52:00
’’آسام کے وزیر اعلیٰ ہندوستان کا سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ ہے... اور کچھ ہی وقت میں کانگریس کے ببر شیر اسے جیل پہنچائیں گے۔ اس کا خوف اس کی آنکھوں میں صاف نظر آ رہا ہے، کیونکہ اسے اب نہ مودی بچا پائیں گے اور نہ ہی شاہ۔‘‘ یہ بیان راہل گاندھی نے آج آسام کے چیگاؤں میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy