Sun, 20 Jul 2025 18:44:02
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پٹنہ میں منعقدہ روزگار میلہ میں نوجوانوں کے جمِ غفیر کو بی جے پی کی پالیسیوں کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 18:39:53
جنوبی ہند میں مانسون کی شدت میں اضافے کے بعد کیرالہ اور تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں کے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں 115.6 ملی میٹر سے 204.4 ملی میٹر تک بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 11:33:10
مدراس ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے اختیارات کو لے کر اہم تبصرہ کیا ہے۔ عدالت نے ای ڈی کے سلسلے میں کہا کہ یہ کوئی گھومتا ہوا گولہ بارود یا ڈرون نہیں ہے جو اپنی مرضی سے کارروائی کرے۔ نہ ہی یہ کوئی سپر کاپ ہے جسے ہر معاملے کی جانچ کرنے کا حق ملا ہے۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 11:12:47
دہلی این سی آر میں، اگرچہ بارش نے وقفہ لیا ہو، لیکن راجستھان میں صورتحال خوفناک ہے۔ خاص طور پر اجمیر میں مسلسل بارش نے وہاں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ شہر سمندر کی طرح لگتا ہے، وہاں اسکول بند ہیں اور اسپتال تک میں پانی داخل ہوگیا ہے۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 11:03:57
ہماچل پردیش میں مانسون کا قہر جاری ہے، مسلسل ہو رہی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 230 سڑکیں بند ہیں۔ ان میں منڈی ضلع کی 121، کلو کی 23 اور سرمور ضلع کی 13 سڑکیں بند ہیں۔ بجلی کی تقسیم کے 81 ٹرانسفارمر اور 61 واٹرسپلائی کی سہولیات متاثر ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ 3 دنوں کے لیے ریاست کے مختلف حصوں میں میں شدید بارش کا اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 10:59:48
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پی ایم مودی کو ایک بار پھر منی پور تشدد معاملہ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم 42 ممالک تو گھوم آئے، لیکن ابھی تک منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے۔ انھوں نے یہ بیان ہفتہ کے روز کرناٹک کے میسورو میں منعقد ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 10:56:25
پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف چلائے گئے ’آپریشن سندور‘ سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے، جس نے ہندوستان کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی صدر نے 5 جنگی طیارہ کو گرائے جانے کا دعویٰ کر ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ کانگریس نے تو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی تیاری کر لی ہے اور براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 10:53:33
الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تشہیر کر رہا ہے کہ بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہرائی سے نظرثانی کے دوران ریاست میں رہنے والا کوئی بھی اہل شہری فہرست سے باہر نہ رہے۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 19:55:45
نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ کھرڑ علاقہ سے رکن اسمبلی انمول گگن مان سوہی نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں جانکاری شیئر کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy