Tue, 22 Jul 2025 11:58:39
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو شہریت کے ثبوت کے طور پر قبول کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:45:18
بار اینڈ بنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق آج ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سوال کیاکہ ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ’’سیاسی لڑائیوں‘‘ کیلئے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:15:26
لوک سبھا میں پیر کے روز مانسون اجلاس کے پہلے دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور اپوزیشن کی طرف سے آپریشن سندور پر بحث کے مطالبہ پر شدید احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی تین بارملتوی کرنے کے بعد بالآخر دن بھر کیلئے ملتوی کرنی پڑی ۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:12:52
الیکشن کمیشن نے بہار میں ووٹر لسٹ کی چھان بین اور تصحیح سے متعلق اپنے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)کا دفاع کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر جواب میں کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔ جعلی ووٹرز کو ہٹانا اس کی ذمہ داری ہے۔ حقیقی ووٹرز کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:10:30
ہندوستان کے نائب صدر عہدہ سے جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ آج راجیہ سبھا میں وہ مانسون اجلاس کے دوران فعال نظر آئے، اور پھر شام ہوتے ہوتے انھوں نے خرابیٔ صحت کی بنیاد پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر سبھی کو ششدر کر دیا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:06:28
ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے اس کے پیچھے کی وجہ خرابیٔ صحت بتائی ہے۔ نائب صدر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے نام بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ’’اپنی صحت کو ترجیح دینے اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر ٹھیک طرح عمل کرنے کے لیے میں آئین کے آرٹیکل 67(اے) کے مطابق فوری اثر سے ہندوستان کے نائب صدر عہدہ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔‘‘
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:02:37
کانگریس صد اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور اور امریکی صدر ٹرمپ کے ہندوستان و پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ بندی سے متعلق بیانات پر ایوان میں تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا۔ کھڑگے نے ان معاملوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب بھی طلب کیا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 10:57:16
محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں اگلے 72 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 سے 4 دنوں کے دوران جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی 23 سے 27 جولائی کے دوران ملک کے مشرقی حصے خاص طور سے گنگا کے ساحلی مغربی بنگال، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 20:20:12
مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے پیر کو راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 12 جون کو پیش آئے ائیر انڈیا حادثے کی تحقیقات مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار ہوں گی، اور اصل حقائق صرف حتمی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی معلوم ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا میں شائع ہونے والی ابتدائی رپورٹس کو محض "ذاتی نظریات" پر مبنی قرار دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy