Tue, 18 Feb 2025 12:15:43
الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہندوستان کے اگلے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ راجیو کمار کی جگہ لیں گے جو حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ گیانیش کمار 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی سربراہی کے لیے نئے قانون کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:42:16
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور عوام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب بی جے پی دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:12:48
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں آئی ایس بی ٹی پر واقع پٹرول پمپ کی زمین الاٹمنٹ سے متعلق معاملے میں ای او ڈبلیو نے اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ہیمنت کٹارے، ان کے بھائی، بیوی، ماں اور دو افسران کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ کٹارے پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:04:32
اتر پردیش کے سنبھل میں نساکھا تھانہ پولیس نے جامع مسجد سروے کے دوران ہوئے ہنگامے میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت حسن عرف چھوٹو اور صمد کے طور پر ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنبھل تشدد کے معاملے میں اب تک 79 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ سنبھل پولیس رواں ہفتے اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 10:57:35
اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ میں ایک بار پھر زبردست آگ لگ گئی، جس نے کئی ٹینٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹینٹس میں کوئی عقیدتمند موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 10:54:07
اتر پردیش کے کشی نگر میں حال ہی میں ایک مسجد پر کی گئی بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں حکم عدولی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یوپی حکومت اور متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی انتظامیہ کو دو ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 10:27:25
غربی بنگال اسمبلی میں آج شدید ہنگامے کے بعد حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری سمیت تین دیگر بی جے پی اراکین اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ اسپیکر بیمان بنرجی نے ادھیکاری، اگنی مترا پال، بنکم گھوش اور وشوناتھ کارک کو بجٹ اجلاس کے اختتام تک معطلی کا حکم دیا۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 12:00:50
آج 17 فروری کی صبح 5:36 بجے دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز دہلی کے دھولا کواں کے قریب جھیل پارک کے علاقے میں تھا۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 11:55:57
دہلی میں پیر کی صبح تقریباً 5:36 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زمین چند سیکنڈ تک ہلتی رہی جس سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز دہلی کے قریب زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے جھٹکے زیادہ شدید محسوس ہوئے۔ چند سیکنڈوں تک جاری رہنے والے ان جھٹکوں کے دوران عمارتوں میں بھی زبردست کمپن محسوس کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy