Sat, 15 Feb 2025 17:52:53
ہمالیہ کے اوپر ایک نیا طوفانی سسٹم متحرک ہو رہا ہے، جس کے اثرات اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہماچل پردیش میں اب بھی سردی کی شدت برقرار ہے اور عوام کو سخت موسم کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تقریباً 17 ریاستوں کے لیے سرد لہر اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 17:45:58
اتر پردیش کے پریاگ راج میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بس اور بولیرو کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔ اس حادثے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دردناک واقعہ پریاگ راج-مرزا پور ہائی وے پر میجا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:44:25
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کے خلاف مہاکمبھ پر دیے گئے متنازعہ بیان کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’جو لوگ برائی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، لیکن میں اس سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ میں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہوں گا۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:36:05
کانگریس میں تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کئی سینئر اور تجربہ کار رہنماؤں کو نئے جنرل سکریٹری اور انچارج کی حیثیت سے اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 13 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے انچارجوں کی تقرری کی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت بہار، پنجاب اور مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں میں نئے انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:31:15
امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر دو خصوصی پروازیں امرتسر پہنچنے والی ہیں۔ پہلی پرواز 15 فروری کو جبکہ دوسری 16 فروری کو لینڈ کرے گی۔ ان پروازوں کی امرتسر آمد کو لے کر پنجاب میں سیاسی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس سے قبل، 5 فروری کو ایک پرواز 104 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر امرتسر پہنچی تھی۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:26:28
آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے جمعہ کو ممبئی واقع نیو انڈیا کو-آپریٹو بینک میں خراب آپریشن پیمانوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو تحلیل کر دیا۔ بینک پر کئی پابندیاں عائد کرنے کے ایک دن بعد آر بی آئی نے یہ قدم اٹھایا۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:23:20
مہاراشٹر کی ’مہایوتی حکومت‘ نے بھی ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون سازی کی سمت میں قدم بڑھا دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:07:54
وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکی دورے پر ہیں، جہاں ہند-امریکہ کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اسی دوران، پی ایم مودی سے کیے گئے بعض سوالات اور ان کے جوابات نے کانگریس کو سخت تنقید کا موقع فراہم کر دیا۔
View more
Sat, 15 Feb 2025 11:04:00
دہلی اسمبلی انتخاب کے نتائج آئے ہوئے ایک ہفتہ گزرنے کو ہے، لیکن بی جے پی کی جانب سے ابھی تک وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس معاملے پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج آنے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں تاخیر بی جے پی کے اندرونی اختلافات کو واضح کرتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy