Tue, 25 May 2021 13:02:24
دہلی پولیس نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان سمبت پاترا کے ٹویٹ پر مین پولیٹڈ میڈیا کا ٹیگ لگانے کے تعلق سے ٹویٹرکو نوٹس بھیجاہے۔
View more
Tue, 25 May 2021 12:56:08
کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے قہر نے پہلے ہی پوری دنیا کو دہشت میں ڈال رکھا تھا، پھر بلیک فنگس، اور پھر وہائٹ فنگس نے ہندوستان میں لوگوں کی مشکلیں مزید بڑھا دیں۔ اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ زرد فنگس کا مریض بھی سامنے آیا ہے اور یہ فنگس بلیک یا وہائٹ فنگس کے مقابلے زیادہ خطرناک ہے۔
View more
Tue, 25 May 2021 12:49:07
کووڈ وباء کی وجہ سے عام لوگوں اور متاثرین کی جو درگت بن گئی ہے اس سے راحت دلانے کے لئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس، ایس ڈی پی آئی، دلت اور کسان تنظیموں کے علاوہ دوسری ہم خیال پارٹیوں اور تنظیموں نے " جن آگرہا(عوام کی مانگ)کے نام سے ریاست گیر پیمانے پر انوکھے انداز میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Tue, 25 May 2021 12:09:21
سعودی عرب کی تمام مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے نئے ضابطوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق بیرونی لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور اقامت تک ہی محدود ہوں گے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے ہدایت دی ہے کہ ملک کی مساجد کے ائمہ اور موذنین اذان اور اقامت کے علاوہ بیرونی لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کریں۔ وزارت کی ہدایت کے مطابق تمام مساجد میں بیرون
View more
Sun, 09 May 2021 16:40:01
رتن سنگھ نے 90 برس سے زائد عمر پائی۔ تقسیم ہند کے حوالے سے رتن سنگھ کا فکشن اردو کے افسانوی ادب کا بیش بہا سرمایہ ہے۔ وہ پنجابی کے بھی ادیب تھے۔ کئی افسانوی مجموعوں کے علاوہ ان کے خود نوشت سوانحی ناول ’دربدری‘ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔
View more
Sun, 09 May 2021 16:35:11
اپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا حملہ ایک دہشت گردانہ عمل ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس سے اسرائیل کی نفرت کوئی مخفی امر نہیں ہے۔ مسجد اقصیٰ پر حالیہ حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری اسرائیلی جارحیت کا ایک حصہ ہے۔ شیخ جراح میں واقع گھروں سے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش یروشلم سے فلسطینیوں کے صفایے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے
View more
Mon, 26 Apr 2021 11:53:14
ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ غیر معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئےسعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن انڈیا بھیجی ہے۔
View more
Sat, 24 Apr 2021 10:48:14
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔ انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 13:54:59
منگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ آلہ نصب کرکے بینک گاہکوں کی تفصیلات حاصل کرنے اور بعد میں نقلی اے ٹی ایم کارڈ بنا کر رقم اینٹھنے کے معاملات میں ایک منظم گینگ کا ہاتھ ہے اور اسی گینگ نے اڈپی میں بھی جعلسازی اور دھوکہ سے رقم اڑانے کی کارروائی انجام دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy