ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : کانگریسی لیڈر پر قاتلانہ حملے کے 9 ملزمین گرفتار - مزید دو ملزمین کی تلاش جاری

انکولہ : کانگریسی لیڈر پر قاتلانہ حملے کے 9 ملزمین گرفتار - مزید دو ملزمین کی تلاش جاری

Tue, 31 Mar 2026 12:51:22    S O News
انکولہ : کانگریسی لیڈر پر قاتلانہ حملے کے 9 ملزمین گرفتار - مزید دو ملزمین کی تلاش جاری

انکولہ، 31/ مارچ (ایس او نیوز) کے پی سی سی کے سابق سیکریٹری اور ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور کے قریبی سمجھے جانے والے کانگریسی لیڈر گوپال کرشنا نائیک پر جو قاتلانہ ہوا تھا اس سلسلے میں پولیس نے 9 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید دو ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔
    
یاد رہے کہ گوپال کرشنا نائیک پر 25  مارچ  کو اس وقت قاتلانہ ہوا تھا جب وہ اپنے بال کٹوانے کے مقصد سے کار کے ذریعے شہر کے سیلون تک آئے تھے ۔ کار سے اترتے ہی تاک میں بیٹھے ہوئے ملزمین نے گوپال کرشنا پر جان لیوا حملہ کیا تھا مگر وہ زخمی حالت میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔
    
پولیس نے معاملہ درج کر لینے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔ واردات کے دو گھنٹے کے اندر ہی پولیس نے گوا کے ذاکر، صدام، عرفان اور نذیر  نامی چار ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے اس معاملے میں ملوث مزید پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت شاہد، ناگراج، پریم چند، سچن اور پرساد شیٹی کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان میں سے چھ ملزمین کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے اور بقیہ تین کو تفتیش کے لئے پولیس کسٹڈی میں لیا گیا ہے ۔ جبکہ عثمان اور امام صاب نامی مزید دو کلیدی ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔
    
قتل کے لئے سپاری دی گئی تھی :پولیس کا کہنا ہے کہ گوپال کرشنا نائیک کو قتل کرنے کے لئے سپاری دی گئی تھی ۔ اور یہ سپاری بھی صرف ایک ٹیم کو نہیں دی گئی تھی بلکہ اس میں گوا اور بیلگاوی دونوں مقامات سے کرایے کے قاتلوں کو سپاری دینے اور بڑے پیمانے پر رقم کے لین دین کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
    
صدام، نذیر اور ذاکر کا تعلق گوا سے تعلق رکھنے والے کرایے کے قاتل ہیں جبکہ بیلگاوی کے شاہد اور ناگراج نے قتل کی واردات انجام دینے کے لئے اپنے گُرگوں کو بھیجا تھا ۔ ان کے ساتھ پریم چند اور سچن بھی شامل ہوگئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ کرایے کے قاتلوں کو گوپال کرشنا نائیک کے روزانہ معمولات اور مصروفیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کا کام انکولہ میں کئی برسوں سے جے سی بی کا بزنس کرنے والے پرساد شیٹی منگلورو نے انجام دیا تھا ۔ گوپال کرشنا کے قتل کے لئے سپاری دینے والوں کے ساتھ قریبی رابطے کی بنیاد پر پولیس نے پرساد کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

اسی دوران گوپال کرشنا پر قاتلانہ حملے کے تعلق سے ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے اس حملے میں آٹھ سے زائد افراد شامل ہیں اور انہوں نے گوپال کرشنا کے سر پر چاقو سے ایک سے زیادہ مرتبہ حملہ کیا ہے ۔

پتہ چلا ہے کہ نے پولیس قاتلانہ حملے میں شامل دیگر ملزمین کے علاوہ اس واردات کے لئے سپاری دینے والوں کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے کارروائی تیز کر دی ہے ۔ 


Share: