Wed, 10 Jun 2026 11:17:40
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر رہنما سنجے راؤت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اس طویل مدت میں عوام کے لیے کیا کام کیا گیا؟ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ’بے شرم پارٹی‘ قرار دیتے ہوئے حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں پر کئی سوالات اٹھائے۔
View more
Wed, 10 Jun 2026 11:14:13
کانگریس کے سینئر لیڈر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 18:34:08
آسام کے ضلع گولپارہ کے علاقے کشنائی میں واقع ہبرگھاٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جب جماعت ۹؍ کے پانچ مسلم طلبہ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے لنچ کے ڈبوں میں گائے کا گوشت (بیف) لایا اور مبینہ طور پر دو ہندو ہم جماعتوں کو اسے کھانے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ ۵؍ جون کو پیش آیا۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 17:44:13
’پردھان منتری اُجولا یوجنا‘ (پی ایم یو وائی) کے تحت سالانہ ملنے والے 9 ایل پی جی سلنڈرز کی تعداد مرکز کی مودی حکومت نے گھٹا کر سالانہ 4 سلنڈرز کر دی ہے۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 17:39:09
نیٹ پرچہ لیک معاملے میں گرفتار ملزمہ منیشا واگھمارے کو بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 17:36:18
راجستھان کی راجدھانی جئے پور واقع کھو ناگوریاں تھانہ حلقہ میں خوفناک حادثہ میں 5 لوگوں کی موت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 17:31:23
دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، ان کے اہل خانہ اور دیگر ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کر رہا ہے۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 17:20:29
وشاکھا پٹنم کے اسٹیل پلانٹ میں ڈھلائی کے دوران پگھلے ہوئے اسٹیل کے گرنے کے سبب دھماکہ ہوا اور 8 مزدوروں کی دردناک موت ہو گئی۔ جبکہ اس حادثے میں 6 دیگر مزدور زخمی ہوئے۔
View more
Tue, 09 Jun 2026 17:15:28
اتر پردیش میں پولیس کانسٹیبل کا امتحان ہو رہا ہے، لیکن اس کے لیے طلبا کو سفر میں کافی مشقتوں کا سامنا ہے۔ یہ امتحان 8، 9 اور 10 جون کو مقرر کیا گیا ہے، یعنی 8 جون کا امتحان ہو چکا ہے اور اب 9 و 10 جون کا امتحان ہونا باقی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy