Wed, 22 Oct 2025 11:18:28
بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اپنے ۵؍ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کر دیا ہے جبکہ۱۲؍ دوبارہ انتخابی مقابلے میں اپنے حریفوں سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔
View more
Wed, 22 Oct 2025 10:56:15
پرشانت کشور نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان پر جن سوراج پارٹی کے متعدد امیدواروںکو ڈرا دھمکاکر اسمبلی انتخابات سے دوررکھنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 17:51:07
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 اور 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے گمراہ کن یا جانبدارانہ مواد سے ووٹروں پر اثر نہ پڑے۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 17:47:55
کیرالہ کے مشہور سبریمالا مندر سے جڑے دو کلو سونا چوری معاملے میں ایک بار پھر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے دوران واضح کیا ہے کہ دستیاب شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ محض ایک عام چوری نہیں بلکہ ایک منظم اور بڑی سازش کا حصہ ہے۔ عدالت نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو اس زاویے سے بھی تفصیلی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 17:40:51
ممبئی کی ایم آر اے مارگ پولیس نے جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کے تعاون سے جعلی ڈاک ٹکٹ بنانے اور فروخت کرنے والے ایک بڑے رییٹ کا انکشاف کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نیٹ ورک دہلی اور بہار سے چلایا جا رہا تھا اور ملک کے مختلف حصوں میں جعلی ڈاک ٹکٹ سپلائی کیے جا رہے تھے۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 17:33:02
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے، اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 11:22:36
دیوالی کے موقع پر دہلی این سی آر کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے اور قومی راجدھانی ’گیس چیمبر‘ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، دیوالی کے روز دہلی میں ہوا کا معیار ’بہت خراب‘ سے ’انتہائی سنگین‘ سطح تک پہنچ گیا۔ شہر کے 38 مانیٹرنگ مراکز میں سے 34 نے آلودگی کی سطح کو ’سرخ زون‘ میں درج کیا۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 11:17:29
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نام واپس لینے کی آخری تاریخ گزر ہو چکی ہے۔ اس مرحلے کے لیے نامزدگیوں کی کارروائی 10 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی اور 17 اکتوبر کو مکمل ہوئی۔ 18 اکتوبر کو امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے بعد امیدواروں کو 20 اکتوبر تک اپنے نام واپس لینے کا موقع دیا گیا۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 11:13:51
بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی طرف سے کئے جا رہے مختلف وعدوں کے درمیان کانگریس پارٹی نے شہری بے زمین لوگوں کو تین اعشاریہ تین ڈسمل اور گرام پنچایت علاقہ میں ایسے لوگوں کو پانچ اعشاریہ پانچ ڈسمل زمین الاٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy