Sat, 18 Oct 2025 10:43:56
چھتیس گڑھ میں جمعہ کے روز 208 نکسلیوں نے اجتماعی خود سپردگی کر عوامی زندگی کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ خود سپردگی کرنے والوں میں 110 خواتین اور 98 مرد شامل ہیں۔
View more
Sat, 18 Oct 2025 10:38:35
دہلی ہائی کورٹ نے آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے کو پروموشن دینے سے متعلق فیصلے کا تجزیہ کرنے سے متعلق عرضی میں حقائق چھپانے کے لیے مرکزی حکومت پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جسٹس نوین چاؤلہ اور جسٹس مدھو جین کی ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا اور تجزیہ کی عرضی خارج کر دی۔
View more
Fri, 17 Oct 2025 21:11:48
ٹی-سیریز کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک میوزک ویڈیو "مودی ہے تو ممکن ہے" آن لائن دنیا میں موضوعِ بحث بن چکا ہے۔
View more
Thu, 16 Oct 2025 19:31:15
بہار میں ایس آئی آر (ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی) کے جاری فائنل ووٹر لسٹ سے متعلق سپریم کورٹ نے آج انتہائ اہم تبصرہ کیا۔ 16 اکتوبر کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’امید ہے الیکشن کمیشن بہار کی حتمی ووٹر لسٹ میں ٹائپنگ اور دیگر غلطیوں کی اصلاح کرے گا۔‘‘ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باغچی کی بنچ نے اب اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے 4 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
View more
Thu, 16 Oct 2025 19:29:02
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینک کر بدسلوکی کرنے کے معاملے میں اٹارنی جنرل آف انڈیا آر وینکٹرمنی نے ملزم وکیل راکیش کشور کے خلاف فوجداری توہینِ عدالت کی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجازت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر وکاس سنگھ کی جانب سے دی گئی درخواست پر فراہم کی گئی ہے۔
View more
Thu, 16 Oct 2025 17:44:50
یمن میں سزائے موت پانے والی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کے معاملے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اب اس معاملے کی اگلی سماعت جنوری 2026 میں ہوگی۔
View more
Thu, 16 Oct 2025 17:38:57
گوالیار کے موریار سرکاری اسپتال میں بچوں کے لیے دی جانے والی اینٹی بایوٹک دوا ’ایزیتھرومائسین‘ کی ایک شیشی میں کیڑے ملنے کے بعد اسپتال میں ہلچل مچ گئی۔ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دوا کے پورے اسٹاک پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ والدین میں خوف و تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس واقعے کی سنجیدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 16 Oct 2025 17:34:57
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تمام اہل قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کو دور درشن اور آکاش وانی پر 45 منٹ کا مفت نشریاتی وقت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کی شق 39اے کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ ہر جماعت کو انتخابی مہم میں یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy