Tue, 14 Oct 2025 10:48:32
ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کیس میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور خودکشی نوٹ میں درج ناموں کے درمیان حکومت نے ریاست کے ڈی جی پی شتروجیت کپور کو طویل چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ڈی جی پی اور سوسائڈ نوٹ میں نامزد تمام افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 10:37:24
ملک میں جمہوری قدروں اور اظہارِ رائے کی آزادی کے مضبوط علمبردار کے طور پر پہچانے جانے والے سابق آئی اے ایس افسر کنّن گوپی ناتھن پیر کے روز کانگریس میں شامل ہو گئے۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 19:29:12
عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد، ریاست بھر میں صرف 315 غیر ملکی شہریوں کی شناخت کی گئی تھی – جن میں سے 78 مسلمان ہیں اور باقی ہندو شہری۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 19:19:19
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ کانگریس کے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کے بعد نیشنل کانفرنس چوتھی راجیہ سبھا نشست پر بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ الیکشن اس بات کا امتحان ہوگا کہ کون بی جے پی کے ساتھ ہے اور کون اس کے مخالف۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 17:14:50
آئندہ ماہ 2 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لیے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم ہو گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) 101-101 سیٹوں پر انتخابی میدان میں اتریں گی،
View more
Mon, 13 Oct 2025 16:58:34
کرور بھگدڑ معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے حوالہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ یہ حادثہ 27 ستمبر 2025 کو اداکار سے سیاست داں بنے وجئے کی پارٹی تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) کی ایک ریلی کے دوران ہوا تھا، جس میں 41 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مہلوکین میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔ حادثہ میں تقریباً 60 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، اور بعد میں یہ معاملہ عدالت پہنچ گیا تھا۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 12:04:52
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی سیکورٹی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ انہیں وائی کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سیتاپور جیل میں 23 ماہ قید کی زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ اعظم خان جیل سے ضمانت پر باہر آئے ہیں۔ ان کی سیکورٹی میں تعینات گارڈز اور گنرز ان کے پاس واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:42:53
کانگریس جنرل سکریٹری اور مرکزی رہنما پرینکا گاندھی نے 24 سالہ آنندو اجی کی خودکشی کیس میں آر ایس ایس کے خلاف سنگین جنسی استحصال کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا کہ اجی نے اپنے خودکشی نوٹ میں کہا ہے کہ انہیں آر ایس ایس کے ارکان کی طرف سے بار بار بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:30:00
درگاپور، مغربی بنگال میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد خواتین طالبات کو رات گئے باہر جانے سے گریز کرنے کے ان کے مشورے پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار یعنی12 اکتوبر کو الزام لگایا کہ ان کے بیا ن کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy