Sat, 11 Oct 2025 11:46:47
گزشتہ پانچ برسوں سے قید کارکن عمر خالد نے جمعرات کو دہلی کی ایک عدالت کو بتایا کہ ۲۰۲۰ء کے فسادات کی بڑی سازش کے معاملے میں پولیس نے انہیں غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا ہے جبکہ فسادات کو بھڑکانے میں مبینہ طور پر بڑا کردار ادا کرنے والے دیگر افراد کو ملزم کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 11:32:02
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ پینے سے کئی بچوں کی موت کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کی مانگ والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے معاملات میں ریاستی حکومتیں خود جانچ کرنے کی اہل ہیں اور ہر معاملے میں سپریم کورٹ سے نگرانی کی مانگ کرنا عدالتی نظام پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 11:11:52
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف، مساوات اور آئین کے بنیادی اصولوں پر منظم انداز میں حملہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 10:51:55
بہار میں الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی جے ڈی یو اور ایل جے پی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ نتیش خیمہ کے ۳؍ بااثر لیڈر جن میں سے ۲؍ کا تعلق خوداُن کی پارٹی سے ہے، نے آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس سے تیجسوی یادو کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور اپوزیشن اتحاد کو ان اسمبلی حلقوں میں اس کا فائدہ ہوسکتاہے جہاں بھومی ہار ذات کے ووٹرس کی خاصی تعداد ہے۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 10:43:27
افغان وزیر اور طالبان نمائندے کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شرکت سے روکنے کے واقعے پر ملک بھر میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف صحافیوں نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام خواتین رپورٹرز نے مقررہ لباس سے متعلق ضابطے کا احترام کیا تھا، اس کے باوجود انہیں اندر جانے نہیں دیا گیا۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 10:35:33
بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے 6 اور 11 نومبر کو 2 مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی 7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب بھی 11 نومبر کو ہے۔ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔
View more
Sat, 11 Oct 2025 10:32:53
جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مرکز حکومت کو جواب جمع کروانے کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ یہ حکم جمعرات کو اس وقت آیا جب عدالت نے اس پر جاری سماعت میں مرکز کی درخواست پر غور کیا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 19:07:25
گاندھی نگر کے بہیال گاؤں میں گربا تقریب کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے بعد انتظامیہ نے جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی اور غیر قانونی تعمیرات کے نام پر اقلیتوں کی املاک پر بلڈوزر چلا دیا۔
View more
Thu, 09 Oct 2025 18:58:49
فتح پور کے رہائشی دلت نوجوان ہری اوم والمیکی کو یکم اکتوبر کو چوری کے الزام میں بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا، جس نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اس قتل کے معاملے پر کانگریس پارٹی نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy