Tue, 07 Oct 2025 10:57:41
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ کمیشن نے انتخابی تاریخوں کے تعین میں غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا اور وہ راہل گاندھی کی جانب سے اٹھائے گئے اہم سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 19:55:43
سپریم کورٹ میں پیر کے روز ایک وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گووئی پر جوتا سے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وکیل نے عدالت میں بحث کے دوران ججوں کے اسٹیج کے قریب جا کر جوتا نکال کر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن وقت رہتے سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روک لیا۔ وکیل کا نام راکیش کشور بتایا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 19:08:19
اس انکشاف کے بعد کہ ۱۶۸۷؍ افراد ہندوستان کی نصف دولت کے مالک ہیں، کانگریس نے اتوار کو مودی سرکار کو جم کر نشانہ بنایا۔ سینئر لیڈر جے رام رمیش نے چند ہاتھوں میں دولت کی مرکوزیت کو ملک کی جمہوریت پر راست حملہ قرار دیا۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 19:01:48
ایک طرف الیکشن کمیشن کے ذریعہ بہار اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا جا رہا تھا، اور دوسری طرف اس پریس کانفرنس سے عین قبل عام آدمی پارٹی نے 11 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر سبھی کو حیران کر دیا۔ عآپ نے امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے صاف کر دیا کہ وہ بہار میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہے اور جلد ہی انتخابی تشہیر کے لیے سرکردہ لیڈران بھی ریاس
View more
Mon, 06 Oct 2025 18:52:43
الیکشن کمیشن نے بہار میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2 مراحل میں 6 اور 11 نومبر کو کرائے جائیں گے۔ ووٹ شماری 14 نومبر کو ہوگی، یعنی ریزلٹ 14 نومبر کی دیر شام تک سامنے آ جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ انتخابی عمل 16 نومبر تک انجام پا جائے گا۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 12:15:47
متعدد ریاستوں میں کف سیرپ سے ہورہی نومولودوں کی موت نے پورے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے۔ ابتدائی طور سے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے متعلقہ ریاستی حکومتوں کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 12:01:24
بہار میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں میدان میں آ چکی ہیں۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بہار کی این ڈی اے حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 11:32:06
اڈیشہ کے کٹک میں درگا پوجا مورتی وسرجن کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی۔ ڈی سی پی سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔ چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر کٹک میں سوشل میڈیا پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 11:28:14
مغربی بنگال اور سکم میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ کے سبب بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy