Wed, 08 Oct 2025 10:47:32
سپریم کورٹ نے آج اُس عرضی پر سماعت کی جس میں بہار میں ایس آئی آر کے بعد جاری حتمی ووٹر لسٹ پر سوال کھڑے کیے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے ان لوگوں کے متعلق معلومات طلب کی ہے جن کا نام بہار میں ایس آئی آر کے بعد ووٹرس کی حتمی لسٹ میں نہیں آ پایا ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 19:05:51
ٹھگی کے ایک بڑے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی، نوئیڈا، گڑگاؤں اور ممبئی میں بیک وقت 15 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی ’ٹیک سپورٹ‘ گھوٹالے سے منسلک ہے، جس میں غیر ملکی شہریوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی تھی۔ ای ڈی نے اس دوران کئی اہم دستاویزات، الیکٹرانک آلات اور مالیاتی ریکارڈ ضبط کیے ہیں، جن کی باریکی سے جانچ کی جائے گی۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 17:20:34
مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تکنیک کا استعمال سیاسی پارٹیاں بھی اب زور و شور سے کرنے لگی ہیں۔ بی جے پی کی آسام یونٹ بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہے، لیکن گزشتہ دنوں اے آئی سے تیار ایک ویڈیو تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 17:16:50
ممبئی کی خصوصی مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) عدالت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں ایک اہم ملزم کی جانب سے اپنی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے اسی کیس میں گرفتار تین دیگر ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کر دیں۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 17:14:21
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے صدر اور بزرگ لیڈر شرد پوار نے پیر (6 اکتوبر) کو سپریم کورٹ میں ہوئے اس واقعہ کی سخت مذمت کی، جس میں ہندوستان کے چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پوار نے کہا کہ یہ صرف عدلیہ پر حملہ نہیں ہے بلکہ ہندوستانی آئین اور جمہوریت کی سنگین توہین ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 17:08:58
مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ کے استعمال سے کم از کم 14 بچوں کی ہلاکت نے ملک بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس سنگین معاملے میں وکیل وشال تیواری نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے، جس میں غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قصورواروں کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 16:52:57
اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں دلت نوجوان ہری اوم والمیکی کی موب لنچنگ کے بعد ملک بھر سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعہ کو ’انسانیت، انصاف اور آئین کا قتل‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:59:52
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:48:39
انڈین پیپل اِن سولیڈیریٹی ود فلسطین (آئی پی ایس پی) کے مطابق، ہریانہ کے روہتک میں اتوار کی شام کو فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور مبینہ طور پر انہیں ۱۵ گھنٹوں سے زیادہ وقت تک حراست میں رکھا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy