ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
     پوتن کا روسی شدت پسندوں کی دہشت گردوں میں شمولیت کا اعتراف غیرملکی مداخلت نے شام میں حالات مزید خراب کیے

    پوتن کا روسی شدت پسندوں کی دہشت گردوں میں شمولیت کا اعتراف غیرملکی مداخلت نے شام میں حالات مزید خراب کیے

    Sun, 04 Jun 2017 15:11:23 
    روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اعتراف کیا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے بہت سے جنگجو شام میں دہشت گرد گروپوں کی صفوں میں شامل ہیں۔سینٹ پیٹرس برگ میں اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اگر غیرملکی مداخلت نہ ہوتی تو شام میں حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کو دہشت گردوں سے الگ کرنا بہت آسان ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے خلاف شامی صدر بشارالاسد پر کیمیائی ہتھی
    جرمنی میں دھمکیوں کے بعد موسیقی میلہ منسوخ

    جرمنی میں دھمکیوں کے بعد موسیقی میلہ منسوخ

    Sun, 04 Jun 2017 15:02:00 
    جرمنی کے مغربی شہر نورپورگریننگ میں منعقدہ ایک موسیقی میلہ دھمکی آمیز پیغامات سامنے آنے کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ راک موسیقی کنسرٹ کار ریس کے مقابلے کے حوالے سے کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت یقینی تھی۔ تاہم دھمکیوں کے بعد موسیقی پروگرام منسوخ کردیا گیا۔
    کویت دوسال کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رُکن منتخب

    کویت دوسال کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رُکن منتخب

    Sun, 04 Jun 2017 14:52:47 
    خلیجی ریاست کویت کو گذشتہ روز سلامتی کونسل میں دو سال کے لیے غیر مستقل رکن کا درجہ دیا گیا۔ کویت کو غیر مستقل رکن کا درجہ دینے کے لیے سلامتی کونسل میں رائے شماری کی گئی۔ کویت کی اعزازی رکنیت کا آغاز جنوری 2018ء سے ہوگا۔
    یمنی فوج نے تعز میں باغیوں سے اہم فوجی کیمپ چھین لیا حوثی اور علی صالح ملیشیا کا اجتماعی فرار

    یمنی فوج نے تعز میں باغیوں سے اہم فوجی کیمپ چھین لیا حوثی اور علی صالح ملیشیا کا اجتماعی فرار

    Sun, 04 Jun 2017 14:42:31 
    یمن کے وسطی شہر تعز میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور ملیشیا نے اہم پیش کرتے ہوئے شہر میں التشریفات فوجی کیمپ سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ التشریفات کیمپ پرحکومتی فورسز کے دھاوے کے بعد حوثی ملیشیا اور علی صالح کے وفادار جنگجو اجتماعی طور پر بھاگ کھڑے ہوئے۔
    اماراتی ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات دونوں رہ نماؤں میں خطے کی تازہ صورت حال پربات چیت

    اماراتی ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات دونوں رہ نماؤں میں خطے کی تازہ صورت حال پربات چیت

    Sun, 04 Jun 2017 14:28:06 
    متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کل جمعہ کو جدہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ دونوں برادر ملکوں کے رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی تازہ ترین صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    موصل:عراقی افواج کی پیش قدمی ، داعش کے گرد گھیرا تنگ

    موصل:عراقی افواج کی پیش قدمی ، داعش کے گرد گھیرا تنگ

    Sun, 04 Jun 2017 14:21:19 
    عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں عسکری کمان نے اعلان کیا ہے کہ ’’الصحہ الاولی‘‘نامی علاقے کو داعش تنظیم سے واپس لے لیا گیا ہے۔ آپریشنز کمانڈر عبد الامیر رشید یار اللہ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے مذکورہ علاقے کو آزاد کرا کر اس کی عمارتوں پر عراقی پرچم لہرا دیا۔
    بن لادن آپریشن کا ماسٹر مائینڈ CIA میں ایرانی امور کا نگران مقرر ٹرمپ ایران میں سیاسی حکومت بدلنے کے لیے کوشاں ہیں

    بن لادن آپریشن کا ماسٹر مائینڈ CIA میں ایرانی امور کا نگران مقرر ٹرمپ ایران میں سیاسی حکومت بدلنے کے لیے کوشاں ہیں

    Sun, 04 Jun 2017 14:18:37 
    امریکی سی آئی اے نے اپنے بعض نئے عہدیداروں کا تعین کیا ہے۔ نئے عہدیداروں میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن کے انچارج مائیکل ڈی انڈریا المعروف آیت اللہ مائیک کو ایرانی امور کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔آیت اللہ مائیک القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
    ایران کا شہر شیراز زوردار دھماکے سے لرز اٹھا

    ایران کا شہر شیراز زوردار دھماکے سے لرز اٹھا

    Sun, 04 Jun 2017 14:15:21 
    روس کی خبر رساں ایجنسی ’اِسپٹنک‘‘کے مطابق ایران کے شہر شیراز میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم37افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ دھماکا جمعے کے روز شاہراہِ نصرپر واقع ہائپر مارکیٹ میں رات ایک بجے کے قریب ہوا۔ اس کے نتیجے میں قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
    شہریوں کو آلودہ پانی استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت

    شہریوں کو آلودہ پانی استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت

    Sat, 03 Jun 2017 16:57:05 
    فلسطینی وزارت ماحولیات نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ساحل سمندرکا 50فی صد پانی آلودہ ہے جو نہانے اور دیگر استعمال کے قابل نہیں ہے۔محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے ساحل پر پایا جانے والا پچاس فی صد سمندری پانی آلودگی کا شکار ہے جو دیگراستعمال کے ساتھ ساتھ نہانے کے لیے بھی مضر ہے۔رپورٹ میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آلودہ پانی میں نہانے س