Mon, 05 Jun 2017 13:23:48
برطانیہ میں مقامی ذرائع ابلاغ میں اور سوشل میڈیا پر اتوار کی صبح سے ایک دہشت ناک تصویر گردش میں ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر برطانوی پولیس ہفتے کی شام لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے فوری طور پر چوکنا ہو کر نہیں نمٹتی تو دارالحکومت میں کتنی بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔ایک مقتول شخص زمین پر پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے پورے جسم پر بارودی بیلٹ اور بم بندھے ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 12:55:28
برطانوی پولیس نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ لندن میں بورو مارکیٹ میں متعدد افراد کو چاقو کے واروں کا نشانہ بنانے والے تینوں حملہ آوروں (جن کو پولیس نے ہلاک کر دیا) نے جعلی بارودی بیلٹیں باندھ رکھی تھیں۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہل کاروں نے "فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ ان تینوں حملہ آوروں کو قابو کر لیا جو لندن بِرج سے متصل علاقے بورو مارکیٹ میں مارے گئے"۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 12:49:50
ماہ صیام کے موقع پرعمرہ زائرین کی تعداد بڑھ جانے اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے متعمرین، زائرین، نمازیوں اور روزہ داروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ وہیں ان کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے مسجد حرام میں رش کے باعث کسی بھی ہنگامی حالت سینمٹنے اور رش کو مانیٹر کرنے کے لیے 9ہ
View more
Mon, 05 Jun 2017 12:45:26
برطانیہ کی پولیس کے مطابق لندن بریج کے علاقے میں رات گئے دہشت گردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات میں اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔دہشت گردی کے ان واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:59:35
پاکستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے چندہ مہم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے اور اس مہم میں کہا جا رہا ہے کہ مجاہدین افغانستان اور دیگر علاقوں میں جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھیں مدد کی ضرورت ہے۔خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مشتاق غنی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صوبے میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے چندہ مہم شروع کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی سطح پر ایسے واقعات کی کوئی اطلاع نہی
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:55:15
مبینہ طور پر شیعہ عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے ہفتے کے روز خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہی خاندان کو دھمکیاں جاری کیں۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:52:22
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لیے اس کی مزید چار کمپنیوں اور 14شخصیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شمالی کوریا کی طرف سے رواں سال اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دینے کی کوششوں پر سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر جمعہ کو ان نئی پابندیوں کے حق میں ووٹ دیا جس سے ان شخصیات اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد اور سفری قدغنیں ہوں گی۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:48:20
امریکی وزیر دفاع جم میٹِس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے چینی اقدامات قابل تعریف ہیں، تاہم امریکا چین کو جنوبی بحیرہء چین میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے کی اجازت نہیں دے گا۔ میٹِس نے بات سنگاپور میں ایشیا پریمیئر سکیورٹی فورم کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور میزائل تجربات کے سدباب کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:41:04
صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک خاکروب کے علاج میں مبینہ غفلت پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی گرفتاری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف ہفتہ کو ہڑتال کی۔شائع شدہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy