Sat, 03 Jun 2017 16:13:59
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرایا ہے۔ جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 16:01:12
امریکہ کے فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز 'ایس ڈی ایف' ملک میں شدت پسند گروپ داعش کے گڑھ رقہ شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں اور شہر کا قبضہ واگزار کرنے کے ایک بڑی کارروائی چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔امریکہ کی قیادت میں قائم داعش مخالف اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ریان ڈلون نے جمعرات کو بغداد سے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ ہفتہ داعش کے
View more
Sat, 03 Jun 2017 15:46:40
جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ جب تک جرمن وزارت خارجہ افغانستان کی سلامتی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ نہیں لے لیتی، اُس وقت تک افغانوں کی واپسی کا عمل معطل رہے گا۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 15:38:58
نائجیر میں چوالیس پناہ گزین اگادیز سے ڈرکاؤ جاتے ہوئے راستے میں موجود صحرا میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ گھانا اور نائجیریا کے یہ شہری ایک گاڑی میں سوار ہو کر لیبیا جا رہے تھے۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 15:25:36
یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ باغی ملیشیا نے مغربی صنعاء میں واقع المحویت گورنری میں گذشتہ ایک سال کے دوران 107بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔یمنی باغیوں بالخصوص ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے المحویت گورنری میں بڑی تعداد میں بچوں کو جنگ میں جھونکا جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 15:06:06
فلپائن میں گذشتہ روز دارالحکومت منیلا کے ہوائی اڈے کے قریب ایک سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے منیلا میں موجود اپنے شہریوں کو سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 14:48:32
عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں الشفاء کالونی سے مزید اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں خواتین سمیت 60افراد کی باقیات ملی ہیں۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 14:36:37
یمن کی وزارت اوقاف ومذہبی امورنے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی طرف سے مساجد میں بندوق کی نوک پر نماز تراویح روکے جانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے باغیوں کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ یمنی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعاء سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغی طاقت کے ذریعے مساجد کے آئمہ کرام اور نمازیوں کو اغواء کرکے نماز ت
View more
Sat, 03 Jun 2017 14:14:05
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ایک عہدیدار کہا ہے کہ عرب اتحاد یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو کسی غیر جانب دار فریق کی نگرانی میں دیے جانے کا خیرمقدم کرے گا۔عرب اتحاد کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے یمن کے لیے مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے یمنی باغیوں سے الحدیدہ بندرگاہ کو غیر جانب دار فریق کی نگرانی میں دینے کا مطالبہ مناسب ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy