Tue, 06 Jun 2017 12:50:42
مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے انتہا پسند جماعتوں کی حمایت اور عرب دنیا میں انتشار اور فتنہ پیدا کرنے کی کوششوں کے بعد عرب جمہوریہ مصر نے دوحہ سے اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان کے مطابق مصر نے یہ فیصلہ قطر کی مصر مخالف پالیسیوں اور اخوان المسلمون سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل حمایت کے تناظر میں کیا ہے۔ قطر، مصر میں دہشت گردی کے الزامات
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:48:11
متحدہ عرب امارات نے بھی دوحہ سے اپنے سفارتی تعلقات کے خاتمے سمیت متعدد دیگر اقدامات اٹھاتے ہوئے قطری سفارتکاروں کو 48گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:44:22
سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں تاہم دارلحکومت ریاض سے جاری ہونے والے سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہریوں دوحہ سفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:40:14
سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ دوحہ کے لیے سنگین اقتصادی بحرانات کا باعث ہو گا۔چاروں ممالک قطر کے لیے اپنی تمام بحری اور فضائی حدود کو بند کر دیں گے اور قطر کے ذرائع نقل و حمل کے واسطے عبور کی ممانعت ہو گی۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:55:59
انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ فلپائن میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 12 سو تک ہے، جن میں سے چالیس کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:41:53
موصل میں دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ بھاگ رہے ہیں۔عراق کے شہر موصل میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔یہ لوگ اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے والے علاقے سے بھاگ رہے تھے۔ایک اہلکار نے زنجیلی ضلعے کی گلیوں میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشیں دیکھی ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ کس طرح مرے تاہم امریکہ کے ایک امدادی کارکن کے حوالے سے بتایا گیا ہ
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:35:24
مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک کے وکلاء پینل میں شامل ایڈووکیٹ فرید الدیب نے اپنے موکل کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک غریب اور کوڑی کوڑی کو محتاج ہیں۔ وہ خود تو میری فیس بھی ادا نہیں کر سکے بلکہ فیس ان کے مقربین اور چاہنے والے ادا کرتے تھے۔اخبار مصر الیوم کے زیراہتمام فورم پر ایک سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فرید الدیب نے کہا کہ حسنی
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:28:06
اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع الرکبان کیمپ کے بالمقابل واقع چوکیوں پر مسلح جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ کیا تھا۔وہ شام کے سرحدی علاقے سے اردن کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:25:04
اجتماعی افطاری کا کلچر تو پوری دنیا میں ہے اور مسلمان روزہ دار ایک دوسرے کو افطاری میں شریک کرنے کو باعث اجر وثواب سمجھتے ہیں مگر ترکی میں ایک گاؤں کے لوگ گذشتہ 15 سال سے ماہ صیام کے دوران ایک ہی دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔ ترکی کی ریاست یوزغات کے نواحی علاقے کارلی کے تمام مرد وخواتین ماہ صیام آتے ہی باہمی رنجشیں بھلا کر محبت و بھائی چارے کے ناقابل بیان رویے کا اظہار کرتے ہیں اور پورا ماہ صیام ا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy