ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    کرپشن کے مبینہ الزامات پر سعودی عرب کے دو اعلیٰ ترین حکام فارغ

    کرپشن کے مبینہ الزامات پر سعودی عرب کے دو اعلیٰ ترین حکام فارغ

    Tue, 01 Sep 2020 17:41:04 
    سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو سینئر ترین عہدیداروں کو کرپشن کے الزام میں عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق جوائنٹ فورسز کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی اور اُن کے صاحبزادے عبدالعزیز بن فہد کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عبدالعزیز بن فہد شمالی الجوف ریجن کے ڈپٹی امیر کے عہدے پر تعینات تھے جب کہ اُن کے والد شہزادہ فہد پڑوسی ملک یمن
    کابل میں پاکستان افغانستان کے اعلیٰ حکام کا اجلاس، باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال

    کابل میں پاکستان افغانستان کے اعلیٰ حکام کا اجلاس، باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال

    Tue, 01 Sep 2020 17:38:45 
    پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد اور کابل میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کابل میں ایک اجلاس میں شرکت کی ہے۔ افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سالیڈیرٹی فریم ورک کے تحت پیر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کی۔ جب کہ افغان وفد کی قیادت افغان نائب وزیرِ خارجہ میر ویس ناب نے کی۔
    فیس بک کا آسٹریلوی صارفین کے لیے خبریں شیئر کرنے پر پابندی کا عندیہ

    فیس بک کا آسٹریلوی صارفین کے لیے خبریں شیئر کرنے پر پابندی کا عندیہ

    Tue, 01 Sep 2020 17:35:15 
    سماجی رابطے کی سائٹ 'فیس بک' نے آسٹریلیا کے شہریوں کی جانب سے شئیر کیا گیا خبروں کا مواد بلاک کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
    پرنب دا ایک ایسے سیاستداں جو حقیقی دوست اور رہنما تھے

    پرنب دا ایک ایسے سیاستداں جو حقیقی دوست اور رہنما تھے

    Tue, 01 Sep 2020 10:28:26 
    صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ اور راہل گاندھی نے آج سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر کووند نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ، "سابق صدر ، پرنب مکھرجی کے انتقال کے بارے میں سن کر دل کو صدمہ پہنچا۔ ان کی موت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ میں مسٹر پرنب مکھرجی کے کنبہ، دوستوں اور ملک کے تمام باش
    لاک ڈاؤن نے بےروزگار کیا تو لالو پرساد سے ملنے پہنچے بالی ووڈ اداکار، آر جے ڈی سے لڑنا چاہتے ہیں بہار اسمبلی الیکشن

    لاک ڈاؤن نے بےروزگار کیا تو لالو پرساد سے ملنے پہنچے بالی ووڈ اداکار، آر جے ڈی سے لڑنا چاہتے ہیں بہار اسمبلی الیکشن

    Tue, 01 Sep 2020 10:24:32 
    خدا گواہ، ماں تجھے سلام ، سرفروش، انڈین سمیت ایک سو سے زائد فلموں میں ویلین کا رول ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار علی خان ان دنوں بے روزگار ہیں۔ جی ہاں، کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے بالی ووڈ کے اس معروف اداکار کو بے روزگار کر دیا ہے۔
    توہین عدالت معاملہ: پرشانت بھوشن پر سپریم کورٹ نے لگایا 1 روپئے کا جرمانہ، نہ دینے پر 3 ماہ کی جیل

    توہین عدالت معاملہ: پرشانت بھوشن پر سپریم کورٹ نے لگایا 1 روپئے کا جرمانہ، نہ دینے پر 3 ماہ کی جیل

    Mon, 31 Aug 2020 12:58:32 
    توہین عدالت کے معاملہ میں سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف سپریم کورٹ نے سزا کا اعلان کر دیا ہے۔ کورٹ نے پرشانت بھوشن پر 1 روپئے کا جرمانہ لگایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پرشانت بھوشن نے اگر 15 ستمبر تک جرمانہ نہیں بھرا تو انہیں 3 مہینے کی جیل کی سزا ہو گی۔ ساتھ ہی 3 سال کے لئے ان کے پریکٹس پر روک لگا دی جائے گی۔ اس درمیان خبر ہے کہ سپریم کورٹ کی سزا پر پرشانت بھوشن شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
    مظفر نگر: قرض سے پریشان ایک اور کسان نے اپنی زندگی ختم کر لی

    مظفر نگر: قرض سے پریشان ایک اور کسان نے اپنی زندگی ختم کر لی

    Mon, 31 Aug 2020 12:06:07 
      اتر پردیش میں مظفر نگر ضلع واقع پربالیان گاؤں کے ایک کسان نے زہر پی کر خود کی زندگی ختم کر لی۔ 55 سالہ علیم الدین نامی اس کسان نے اپنی موت کے لیے اسی سات بیگھا زمین کو منتخب کیا جسے لگاتار بڑھتے قرض کے سبب اس سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ ہفتہ کی صبح علیم الدین کی لاش اس کے گنّے کی کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔ پاس میں زہر کی شیشی بھی پڑی ہوئی تھی۔
    ڈی ایس جی ایم سی نے بنگلہ صاحب گرودوارہ میں کھولا دواخانہ فیکٹری قیمتوں پر فروخت ہوں گی دوائیاں

    ڈی ایس جی ایم سی نے بنگلہ صاحب گرودوارہ میں کھولا دواخانہ فیکٹری قیمتوں پر فروخت ہوں گی دوائیاں

    Sun, 30 Aug 2020 18:35:33 
    دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے گردوارہ بنگلہ صاحب میں بالا پریتم دواخانہ کا آغاز کیا۔ ڈی ایس جی ایم سی صدر منجندر سنگھ سرسا کے مطابق آنے والے دنوں میں کمیٹی دہلی میں اس طرح کی مزید دکانیں کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
    چین کے کھلونا بازار پر وزیر اعظم مودی کی نظر،’من کی بات‘ میں دیا اشارہ

    چین کے کھلونا بازار پر وزیر اعظم مودی کی نظر،’من کی بات‘ میں دیا اشارہ

    Sun, 30 Aug 2020 18:32:48 
    وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 68 ویں ایڈیشن میں دیسی کھلونے اور کمپیوٹر گیمز بنانے کی اپیل کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ خود مختار ہندوستان مہم میں گیمز ہوں، کھلونے سیکٹر ہو سبھی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ 100 سال پہلے گاندھی جی نے لکھا تھا کہ عدم تعاون کی تحریک ملک کے باشندوں کو خود اعتمادی اور ان کی طاقت کا احساس دلانے کی کوشش ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کھلونا وہی ہونا چا