Sat, 18 Jan 2020 19:12:38
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح تصادم کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق تین ہزار سے زائد پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو حراستی مراکز میں رکھا جارہا ہے حالانکہ عالمی برادری کی طرف سے ان مراکز کو بند کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:07:21
فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو پیرس کے ’بوفیس ڈونارڈ تھیٹر‘ سے اس وقت سکیورٹی فورسز نے بحفاظت باہر نکالا جب مظاہرین بلڈنگ میں جبراً گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔فرانس کی میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسٹر میکرون تھیٹر میں اپنی اہلیہ برجیٹ کے ساتھ یہاں آئے تھے اور اسی دوران مظاہرین تھیٹر کے پاس جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں اندر ج
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:04:39
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے میں ان کا دفاع آئندہ ہفتے سینیٹ میں سابق صدر بل کلنٹن کے مواخذے کے دوران ان سے تفتیش کرنے والے وکلائکریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔صدر ٹرمپ کا دفاع کرنے والے وکلائمیں کین سٹار اور رابرٹ رے شامل ہیں جنھوں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مواخذے کے مقدمے میں ان سے تفتیش کی تھی۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:02:14
امریکہ نے دی نوویل کورونا وائر 2019ء سے متاثر مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے چین کے صوبہ ووہان سے امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تشخیص کی شروعات کی ہے۔امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے نوٹس جاری کرکے کہا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز، کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمہ نے چین کے ووہان شہر سے براہ راست یا منسلک پروازوں کے ذریعہ امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافرو
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:00:18
جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر دفاع تارو کونو نے ایوان زیریں کی سلامتی امور کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 12:53:59
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چلائے گئے کئی خاص منصوبے ناکام ہو گئے ہیں اور کئی منصوبوں پر بریک سا لگ گیا ہے۔ ایسے منصوبوں میں ہی ایک منصوبہ ’میک ان انڈیا‘ ہے جس کی لانچنگ پی ایم مودی نے بہت زور و شور سے کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے ملک میں نہ صرف روزگار بڑھے گا بلکہ کم خرچ پر معیاری چیزیں بنائی جا سکیں گی۔ اس ’میک ان انڈیا‘ مہم پر بھی اب بریک لگتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 12:48:43
پنجاب اسمبلی نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ایک قرارداد کو آج ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا جس کے ساتھ ہی پنجاب اس متنازعہ قانون کو مسترد کرنے والی دوسری ریاست بن گئی۔ تعجب کی بات یہ رہی کہ جب پنجاب حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر برہم مہندرا نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف قرارداد پیش کی تو اس قراردا کی حمایت این ڈی اے کی اہم اور سب سے پرانی اتحادی پا
View more
Sat, 18 Jan 2020 12:46:33
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرابراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب میں اپنے متعدد ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ شہریت قانون پر پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جبکہ سنگھ کا اگلا ایجنڈا ملک میں دو بچوں کا قانون بنوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے آرٹیکل 370 ہو یا سی اے اے کو نافذ کرنے کا فیصلہ ہو، ان سب پر آر ایس ایس حکومت کے فیصلے کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ ان کے اس طرح کے بیا
View more
Sat, 18 Jan 2020 12:26:42
اتر پردیش کے کانپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے ملزمین نے متاثرہ کی ماں کو اس قدر بے رحمی سے پیٹا کہ وہ موت کی نیند سو گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy